پہلی نظر میں تو یہ ریاضی کا آسان سوال لگتا ہے مگر اس نے انٹرنیٹ پر متعدد افراد کے ذہنوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔

ریاضی کے اس مسئلے پر آن لائن زبردست بحث جاری ہے جس میں بس یہ بتانا ہے 9 - 3 ÷ 1/3 + 1 = ?۔

یہ سوال سب سے پہلے جاپان میں منظرعام پر آیا تھا اور صرف 60 فیصد بالغ افراد ہی اس کا درست جواب دے پاتے ہیں۔

اس سوال کا جواب تو آپ نے سوچنا ہے مگر اس کو حل کرنے کا بنیادی اصول آپ نے ممکنہ طور پر اسکول میں سیکھا ہوگا اور اس کے بعد کبھی یاد ہی نہیں رہا ہوگا۔

اس سوال کا جواب نیچے موجود ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں اور بچپن کا وہ اصول یاد کرسکتے ہیں جو ذہن سے غائب ہوچکا ہے۔

مگر یہ واحد معمہ نہیں اس سے پہلے بھی گزشتہ دنوں ایک اور ریاضی کے سوال نے بڑوں کے ہوش اڑا دیئے تھے۔

وہ سوال برطانیہ میں دوسری جماعت کے امتحان میں پوچھا گیا تھا اور والدین کو اس کا جواب سمجھ نہیں آیا تھا۔

مزید پڑھیں : ریاضی کے اس سوال سے دنیا پریشان

اسی طرح انٹرنیٹ پر دیگر معمے بھی سامنے آتے رہتے ہیں جو اکثر سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرتے ہیں، جن میں آئی فون اسکرین پر 3 کے الفاظ کی درست تعداد بتانا، ایک ڈرائنگ میں چھپے ہوئے ٹائیگرز کی تعداد بتانا اور دیگر شامل ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (7) بند ہیں

shair ahmed May 14, 2016 12:03pm
its ans is 8.
farzan khalil May 14, 2016 12:37pm
1
ajmal May 14, 2016 01:22pm
3
nasir khan May 14, 2016 01:34pm
Answer is 9
asghar ali May 14, 2016 04:16pm
Eska ans = 1 hy
Khalid Latif May 15, 2016 12:52am
Ans is 9
Khalid Latif May 15, 2016 12:53am
Answer is 9