دپیکا نے کرینہ کی جگہ لے لی

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2016
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور کرینہ کپور خان — فوٹو بشکریہ/ بولی وڈ لائف
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور کرینہ کپور خان — فوٹو بشکریہ/ بولی وڈ لائف

بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور ہندوستان کے کامیاب ڈیزائنر منیش ملہوترا کی دوستی کے بارے میں کون نہیں جانتا، کرینہ اپنے دوست منیش کی سب سے پسندیدہ اداکارہ ہیں جو ان کے ہر شو میں ریمپ پر واک کرتی ہیں تاہم اس سال منیش کے فیشن شو میں کرینہ نہیں دپیکا جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق منیش ملہوترا اس سال ہونے والے انڈین کوئچر ویک میں کرینہ کی جگہ دپیکا پڈوکون کو اپنے شو کی شو اسٹاپر بنا رہے ہیں۔

شاید منیش ملہوترا نے یہ فیصلہ کرینہ کپور خان کے ماں بننے کے باعث کیا ہے۔

مزید پڑھیں: دپیکا، آئینہ محل اور دیوانی مستانی

منیش کا ایک موقع پر دپیکا کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’دپیکا پڈوکون ایک بہترین اداکارہ ہیں، جو ہر گزرتے دن کے ساتھ خود کو بہتر کررہی ہیں، ان پر ہر طرح کا لباس نہایت خوبصورت نظر آتا ہے‘۔

منیش کا مزید کہنا تھا کہ دپیکا پڈکون ان کے بنائے ہوئے ملبوسات میں نہایت دلکش نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے شوبز میں اپنے کیرئیر کی شروعات ایک ماڈل ہونے سے ہی کی تھی اور اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ فیشن شو میں یقیناً خوب جلوے دکھائیں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں