• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:04am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:04am

'بیزار کن سوالات مجھ سے برداشت نہیں ہوتے'

شائع August 1, 2016
وان ڈیم — اے ایف پی فائل فوٹو
وان ڈیم — اے ایف پی فائل فوٹو

ہولی وڈ اسٹار جان کلائیڈ وان ڈیم کی بات کی جائے تو وہ بہت کچھ کرسکتے ہیں کم از کم ان کی متعدد ایکشن فلموں کو دیکھ کر تو ایسا ہی لگتا ہے اور حقیقی زندگی میں بھی وہ خطرناک اسٹنٹس کرتے رہتے ہیں جیسے دو چلتے ہوئے ٹرکوں میں ان کا اسٹنٹ(اس کی ویڈیو آخر میں دیکھیں)۔

مگر بیزار کن سوالات ان سے کسی طرح برداشت نہیں ہوتے۔

ایسا دلچسپ واقعہ ایک آسٹریلین ٹی وی شو میں وان ڈیم کے انٹرویو کے دوران پیش آیا۔

انٹرویو کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے اچانک وان ڈیم نے کہا " یہ سوالات جو پریس مجھ سے پوچھ رہا ہے،یہ وہی سوالات ہیں جو گزشتہ پچیس سال سے پوچھے جارہے ہیں اور اب مجھ سے برداشت نہیں ہوتے"۔

وان ڈیم کے اس انٹرویو کا مقصد اگست میں آسٹریلیا کے ٹور کو پروموٹ کرنا تھا مگر 'بیزار' سوالات کے جوابات دینا " ان کے لیے مشکل" اور " پسینے میں ڈبو" دینے کا باعث بنے۔

یہ خودساختہ بیزار کن سوالات تو فیس بک پر جاری کلپ میں دکھائے نہیں گئے مگر ایسا لگتا ہے کہ ان کا سلسلہ تھما نہیں اور وان ڈیم نے شو کے دوران ہی جانے کا فیصلہ کرلیا۔

انہوں نے کہا " آخر آسٹریلیا میں کیا چل رہا ہے؟ یہاں کیا چل رہا ہے؟"

یہ کہہ کر وہ شو کے درمیان میں ہی اسے چھوڑ کر چلے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 3 اکتوبر 2024
کارٹون : 2 اکتوبر 2024