’شیوے‘ کیلئے 2 سال تک کوئی فلم سائن نہیں کی، اجے

اپ ڈیٹ 08 اگست 2016
فلم ’شیوے‘ کا پوسٹر —۔
فلم ’شیوے‘ کا پوسٹر —۔

ممبئی: بولی وڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم ’شیوے‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جو کافی شاندار معلوم ہوتا ہے۔

3 منٹ 40 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹریلر میں اجے دیوگن برفانی پہاڑوں کے درمیان کئی دلچسپ ایکشن سین کرتے نظر آئے۔

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹریلر کی لانچنگ تقریب کے دوران اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ ’اس فلم کے لیے میں نے 2 سال سے کوئی دوسری فلم سائن نہیں کی، ایسی فلموں میں کام کرنے کے لیے اس طرح کے جذبے کی ضرورت ہوتی ہے‘۔

فلم کی شوٹنگ بلغاریہ کے بلقان پہاڑی سلسلے میں کی گئی ہے جس کی وجہ سے یہ فلم مزید شاندار نظر آرہی ہے۔

’شیوے‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر اس کی کہانی کا تو اندازہ نہیں لگایا جاسکتا تاہم اس ٹریلر کو مداحوں کے ساتھ ساتھ بولی وڈ کی نامور شخصیات کی جانب سے بھی خوب داد موصول ہورہی ہے۔

اداکار ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ’بہترین ٹریلر، ہندوستانی سینما کے بہترین ٹریلرز میں سے ایک، دیوالی کے لیے بے تاب ہوں‘۔

ریتیش کے مطابق ’ٹریلر دیکھ کر میں دنگ رہ گیا، شیوے کافی خوبصورت نظر آرہی ہے، اجے دیوگن پر فخر ہے‘۔

اداکارہ امیشا پاٹیل کا کہنا تھا کہ ’شیوے کا ٹریلر دیکھا، یہ بہترین ہے، اجے نے کمال کا کام کیا ہے‘۔

اجے دیوگن نے اپنی فلم ’شیوے‘ کی ڈائریکشن اور پروڈکشن خود کی ہے جو رواں سال 28 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں