بہن بھائیوں کی ایک ساتھ بولی وڈ فلمیں

بہن بھائیوں کی ایک ساتھ بولی وڈ فلمیں

میمونہ رضا نقویٰ


بولی وڈ فلموں میں اکثر رومانوی کہانیوں کو ہی سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، لیکن ایسی بھی کئی فلمیں ریلیز ہوئیں، جن میں بہن بھائیوں کے خوبصورت رشتے کو پیش کیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسی بھی کئی فلمیں ہیں جن میں 2 سگے بہن بھائی موجود ہوں اور آپ کو معلوم بھی نہ ہوا ہو کہ ان کا آپس میں کیا رشتہ ہے۔

سگے بہن بھائی جب فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو یقیناً ان کا ایک ساتھ کام کرنے کا تجربہ خاصا اہم ہوتا ہوگا۔

آئیں ایک نظر اُن فلموں پر ڈالتے ہیں جن میں بولی وڈ کے سگے بہن بھائیوں نے ایک ساتھ مل کر کام کیا ہو۔

عامر خان اور فیصل خان

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے سال 2000 کی فلم ’میلہ‘ میں اپنے بھائی فیصل خان کے ساتھ کام کیا تھا، یہ فلم تو باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تاہم یہ ان دونوں بھائیوں کی ایک ساتھ واحد فلم تھی جسے ان کے مداح آج بھی یاد رکھتے ہیں۔

رندھیر کپور اور رشی کپور

فوٹو/ فائل
فوٹو/ فائل

بولی وڈ کے کپور خاندان سے تعلق رکھنے والے یہ دونوں بھائی ایک ساتھ ساجد ناڈیہ والا کی فلم ’ہاؤس فل 2‘ میں نظر آئے تھے، رندھیر کپور نے رشی کپور کی فلم ’زمانے کو دکھانا ہے‘ میں بھی ایک مختصر کردار ادا کیا تھا۔

سنی دیول اور بوبی دیول

فوٹو/ فائل
فوٹو/ فائل

یہ دونوں بھائی ایک ساتھ کئی فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں، ان فلموں میں ’دل لگی‘، ’اپنے‘ اور 'یملا پگلا دیوانہ‘ شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ فلموں میں بوبی اور سنی کے والد دھرمیندر بھی ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

سلمان خان اور ارباز خان

فوٹو/ فائل
فوٹو/ فائل

سلمان خان اور ارباز خان کی ایک ساتھ کی گئی فلموں میں ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘، ’ہیلو برادر‘ اور ’دبنگ‘ سیریز شامل ہیں، ارباز خان، سلمان کی کئی کامیاب فلموں کی پروڈکشن بھی کرچکے ہیں۔

سلمان خان اور سہیل خان

فوٹو/ فائل
فوٹو/ فائل

سلمان خان یقیناً اپنے بھائیوں سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ان کے کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے کوششوں میں لگے رہتے ہیں، ارباز کی طرح سلمان خان نے اپنے بھائی سہیل خان کے ساتھ بھی کئی فلموں میں کام کیا جن میں ’میں نے پیار کیوں کیا‘ اور ’ویر‘ وغیرہ شامل ہیں۔

ادیتیہ روئے کپور اور کنال روئے کپور

فوٹو بشکریہ/ انڈیا فورمز
فوٹو بشکریہ/ انڈیا فورمز

کیا آپ جانتے ہیں کہ 2013 کی کامیاب فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ میں ادیتیہ روئے کپور نے اپنے بھائی کنال روئے کپور کے ساتھ کام کیا تھا، ان دونوں کی اداکاری کو فلم میں خوب سراہا گیا تھا۔

شاہد کپور اور ثناہ کپور

فوٹو بشکریہ/ انڈیا ٹوڈے
فوٹو بشکریہ/ انڈیا ٹوڈے

شاہد کپور کی فلم ’شاندار‘ بھلے ہی باکس آفس پر فلاپ ہوگئی ہو، لیکن یہ ان کی بہن کے ساتھ پہلی فلم تھی جو یقیناً انہیں یاد رہے گی، اس فلم میں ثناہ کپور نے عالیہ بھٹ کی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔

ریا سین اور رائما سین

فوٹو/ فائل
فوٹو/ فائل

یہ دونوں اداکارائیں ایک ساتھ 2012 کی فلم ’3 بیچلرز‘ میں نظر آئیں تھیں، فلم تو بری طرح سے فلاپ ہوئی تاہم ایک ساتھ کام کرنے کے باعث ان دونوں کے لیے یہ فلم کافی خاص ہوگی۔