وفاقی حکومت نے ہجرت کرنے والے پرندوں بالخصوص تلور کے تحفظ کے لیے خصوصی فنڈ قائم کردیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

مائگریٹری برڈز انڈوومنٹ فنڈ (ایم بی ای ایف) قائم کرنے کا مقصد پاکستان ہجرت کرکے آنے والے پرندوں بالخصوص تلور کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی گورنر کی نایاب تلور کے شکار کیلئے بلوچستان آمد

وزیراعظم نواز شریف نے فنڈز کے استعمال کے قواعد و ضوابط کی بھی منظوری دی ہے، فنڈ وزارت موسمی تبدیلی کے تحت قائم کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے موسمی تبدیلی فنڈز کے استعمال کو مربوط بنائیں گے، تاکہ ہجرت کرنے والے اور نایاب نسل کے پرندوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: 'تلور' کے شکار پر پابندی عائد

واضح رہے کہ نایاب نسل کے تلور اس وقت ملکی اور غیر ملکی میڈیا میں سرخی بنے تھے، جب بلوچستان میں غیر ملکی شکاریوں کا ان کا شکار کرتے دیکھا گیا تھا۔

عرب ممالک کے شہریوں کی جانب سے تلور کے غیر قانونی شکار کی رپورٹس پر سپریم کورٹ نے بھی ازخود نوٹس لیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں