3 بہادر ٹو: دوست دشمن بن گئے

28 اکتوبر 2016
فلم ’3 بہادر ٹو‘ 2015 کی کامیاب فلم ’3 بہادر‘ کا سیکوئل ہے — فوٹو/ فائل
فلم ’3 بہادر ٹو‘ 2015 کی کامیاب فلم ’3 بہادر‘ کا سیکوئل ہے — فوٹو/ فائل

پاکستان کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم ’3 بہادر‘ کے سیکوئل کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے، کہ یہ فلم اپنے پہلے حصے کی طرح کافی دلچسپ ہوگی۔

فلم ’3 بہادر‘ کے پہلے حصے میں تین بچوں سادی، آمنہ اور کامل کی کہانی پیش کی گئی تھی جن کے پاس کچھ منفرد سپر پاورز موجود تھیں، فلم ’3 بہادر ٹو: دی ریونج آف بابا بلام‘ میں ان بچوں کے کرداروں اور اہم انداز میں پیش کیا گیا ہے۔۔

2 سے 3 منٹ کے دورانیہ اس ٹریلر کی شروعات تو عام انداز میں ہوئی، لیکن بعد ازاں اب بچوں کی زندگی میں آنے والی مشکلات کو پیش کیا گیا، یہ تینوں دوست ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں گے اور ان کا دیہان بابا بلام کو ختم کرنے کے بجائے اپنے جھگڑوں میں لگا رہے گا۔

مزید پڑھیں: پہلی پاکستانی اینیمیٹڈ فلم '3 بہادر' کیوں دیکھنی چاہیے؟

ان بچوں کی مدد کرنے والے پولیس افسر انکل دینو بھی بُری پاورز سے مشکلات کا شکار ہوجائیں گے۔

کیا یہ تینوں ایک ساتھ مل کر انکل دینو کو بچائیں گے؟ یا پھر کامل جھگڑوں کے باعث اپنے دوستوں سے الگ ہوجائے گا؟ یہ جاننے کے لیے ہمیں فلم ’3 بہادر ٹو‘ کا انتظار کرنا ہوگا۔

’3 بہادر ٹو‘ رواں سال 15 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

ممتاز حسین Oct 28, 2016 07:41pm
بہترین،