اس تصویر میں کیا راز چھپا ہے؟

06 نومبر 2016
— فوٹو بشکریہ Plle Cass.com
— فوٹو بشکریہ Plle Cass.com

کیا آپ خودکو ذہنی طور پر تیز سمجھتے ہیں اور کسی بھی پہیلی کو بہت تیزی سے حل کرسکتے ہیں؟ اگر ہاں اوپر موجود تصویر کو چند لمحات کے لیے دیکھیں اور غور کریں آپ کو اس میں کیا چیز غیرمعمولی یا عام فہم سے ہٹ کر نظر آرہی ہے؟

ہوسکتا ہے آپ کو یقین نہ آئے مگر اس تصویر میں چھپی غیر معمولی چیز کو پکڑنے کی کوشش میں متعدد افراد نے اپنے سروں کو پکڑ لیا۔

ایک ویب سائٹ Plle Cass میں اس تصویر کو شائع کیا گیا اور جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں جاگنگ کررہے ہیں مگر پھر بھی اس میں ایک گڑبڑ یا غیرمعمولی چیز چھپی ہوئی ہے۔

کیا آپ اس گڑبڑ یا غیر معمولی چیز کو پکڑنے میں کامیاب ہوسکے؟

اگر نہیں تو چلیں ہم بتا دیتے ہیں، تصویر کو غور سے دیکھیں اور اس میں موجود افراد کے پیر کو دیکھیں تو آپ دیکھیں گے کہ حیران کن طور پر سب کا ایک پاﺅں ہوا میں ہے۔

یہ حیران کن ہے کہ 22 افراد کا دایاں یا بایاں پیر بیک وقت ہوا میں ہو اور وہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوجائے ایسا ہونا لگ بھگ ناممکن ہے۔

مگر ایسا کیسے ہوا؟ تو اس کا جواب ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ اس مقام کی کچھ وقت تک متعدد تصاویر لی گئیں اور اسٹوڈیوز میں واپس جاکر ان میں سے لوگوں کا انتخاب کرکے انہیں ایک تصویر میں اکھٹا کردیا گیا۔

ویب سائٹ کے بقول ہم نے کسی چیز کو تبدیل نہیں کیا اور نہ ہی کسی شخص کو اپنی جگہ سے ہٹایا، بس یہ فیصلہ کیا کہ کس کو تصویر میں رہنا چاہئے اور کس کو نکال دینا چاہئے۔

یہ ویب سائٹ اس طرح کی تصاویر کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے جس میں عوامی زندگی کو ایک منفرد ڈھنگ سے پیش کیا جاتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں