بولی وڈ کے 'گمشدہ' ستارے

بولی وڈ کے 'گمشدہ' ستارے

بولی وڈ کی دنیا ایک خواب سی ہے جہاں ہر روز اداکاروں کی قسمت کا فیصلہ کیا جاتا ہے، کوئی اس امتحان میں کامیابی کی سیڑھی چڑھتا چلا جاتا ہے تو کوئی بھیڑ میں کہیں گم ہی ہوجاتا ہے۔

ویسے تو ایسا مانا جاتا ہے کہ بولی وڈ میں کامیاب ڈیبیو کرنے والے اداکار لمبی ریس کے گھوڑے کی طرح ہوتے ہیں، جو طویل عرصے تک کامیاب فلموں میں کام کرکے مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

تاہم ہر کسی کا مقدر دپیکا پڈوکون جیسا نہیں، جنہیں بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم 'اوم شانتی اوم' سے بولی وڈ میں انٹری دینے کا موقع ملا اور آج ان کا شمار دنیا کی کامیاب اور امیر ترین اداکاراوں میں کیا جارہا ہے۔

لیکن بولی وڈ کی تاریخ میں ایسے بھی کئی ستارے دیکھے گئے جنہوں نے آغاز تو بہت کامیاب کیا، جس کے بعد ان کے مداح ان کی فلمیں دیکھنے کو بے تاب رہے، تاہم وہ بہت جلد ہی کہیں گم ہوگئے اور اپنے مداحوں کی امیدوں کو توڑ دیا۔

ایسے ہی بولی وڈ کے چند 'گمشدہ' ستارے آج بھی یاد کیے جا سکتے ہیں۔

گریسی سنگھ

کامیاب بولی وڈ فلم 'لگان' میں عامر خان کے مدمقابل ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی گریسی سنگھ نے فلم 'منا بھائی ایم بی بی ایس' میں بڑی شہرت حاصل کی، تاہم بعد ازاں وہ بھی بولی وڈ فلموں سے دور ہوگئیں

راہول روئے

بولی وڈ فلم 'عاشقی' کے ساتھ زبردست آغاز کرنے والے اداکار راہول روئے، اس کامیابی کو دوبارہ دھرانے میں ناکام رہے اور جلد ہی فلمی دنیا سے باہر ہوگئے۔

عائشہ جھلکا

بولی وڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے کامیاب فلم 'جو جیتا وہی سکندر' میں عامر خان کے ہمراہ کام کیا، انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ بھی فلم 'کھلاڑی' میں کام کیا تھا، بہترین اداکار اور خوبصورتی کے ساتھ اداکارہ نے بولی وڈ میں خود کو منوا لیا تھا تاہم سمیر وسائی نامی شخص سے شادی کے بعد انہوں نے بولی وڈ کو خیرباد کہہ دیا۔

ممتا کلکرنی

بولی وڈ کی ایک دور میں کامیاب اداکارہ سمجھی جانے والی ممتا کلکرنی نے کم عمری سے ہی بولی وڈ فلموں میں کام کا آغاز کردیا، 90 کی دہائی میں انہوں نے کئی کامیاب اداکاروں کے ساتھ کام کیا جن میں عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان شامل ہیں، تاہم بعد ازاں انڈر ورلڈ کے ساتھ منسلک ہونے کی خبروں نے ممتا کا کیریئر ختم کردیا اور وہ بھارت چھوڑ کر چلی گئیں۔

کمار گورو

بولی وڈ کے معروف اداکار راجندر کمار کے بیٹے اداکار کمار گورو اپنی فلم 'لو اسٹوری' کے بعد راتوں رات اسٹار بن گئے، تاہم اپنی پہلی فلم کی طرح وہ آگے کا سفر کامیابی سے جاری نہ رکھ سکے اور پردہ اسکرین سے جلد گم ہوگئے۔

بھاگیہ شری

اداکارہ بھاگیہ شری نے بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کے ہمراہ فلم 'میں نے پیار کیا' کے ساتھ فلمی کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے اس فلم سے شہرت تو حاصل کی تاہم جلد ہی فلاپ فلموں کے باعث ان کی شہرت کا آفتاب غروب ہوگیا اور وہ شوبز دنیا سے غائب ہی ہوگئیں۔

سومی علی

بولی وڈ اداکار سومی علی کو لوگ اداکار سلمان خان کی پہلی گرل فرینڈ کی حیثیت سے جانتے ہیں، 90 کی دہائی میں اداکارہ نے کئی نامور اداکاروں کے ساتھ کام بھی کیا، تاہم سلمان خان سے رشتہ ختم ہونے کے بعد وہ ملک چھوڑ کر باہر چلی گئیں۔

منداکنی

نیلی آنکھوں والی خوبصورت اداکارہ منداکنی نے فلم 'رام تیری گنگا میلی' کے ساتھ بولی وڈ میں انٹری کی، جس کے بعد ان کا شمار کامیاب اداکاراوں میں کیا جانے لگا، تاہم وہ اپنی افتتاحی فلم جیسی کامیابی دوبارہ حاصل نہ کرسکی، بعد ازاں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ساتھ تعلق کی خبروں نے ان کا کیریئر ختم کردیا۔

سونو والیہ

سابق مس انڈیا سونو والیہ نے 'خون بھری مانگ' میں اپنے بے باک کردار سے شہرت سمیٹی مگر پھر فلاپ فلموں کی قطار ان کے کیرئیر کو لے ڈوبی۔

انو اگروال

اداکارہ انو اگروال کامیاب فلم 'عاشقی' کے بعد راتوں رات اسٹار بن گئیں، تاہم ایک کے بعد ایک فلاپ فلم میں جلوہ گر ہونے کے باعث وہ ریس میں کافی پیچھے رہ گئیں، وہ 1999 میں ایک خوفناک حادثے کے بعد مفلوج ہوگئی تھیں۔

میناکشی سیشادری

بولی وڈ اداکارہ میناکشی سیشادری نے 17 سال کی عمر میں مس انڈیا کا اعزاز اپنے نام کیا، جس کے بعد انہوں نے سبھاش گھائے کی فلم 'ہیرو' سے بےپناہ شہرت پائی، فلم 'گھاتک' ان کی آخری فلم تھی، جس کے بعد وہ کہیں غائب ہی ہوگئیں۔

سونم

اداکارہ سونم نے فلم 'تری دیوی' سے بولی وڈ میں دھماکا خیز انٹری دی، تاہم ان کا کیریئر جلد ہی مشکلات کا شکار تب ہوا جب انہیں انڈر ورلڈ کی دھمکیاں موصول ہونا شروع ہوگئیں، جس کے بعد اداکارہ نے فلمساز راجیو رائے سے شادی کی اور بیرون ملک منتقل ہوگئیں۔

کمی کاتکر

اپنے زمانے کی پرکشش سمجھی جانے والی اداکارہ کمی کاتکر کو 80 اور 90 کی دہائی میں بولی وڈ کی نہایت خوبصورت اداکارہ مانا جاتا تھا، انہوں نے بھی کئی نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا، تاہم بعد ازاں انہیں نے بولی وڈ سے دوری اختیار کرلی۔

پورو راج کمار

اداکار پورو راج کمار نے فلم 'بال برہمچاری' سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، تاہم ان کا کیریئر بہت زیادہ کامیابی حاصل نہ کرسکا، وہ آخری مرتبہ امراؤ جان ادا میں ایک معاون اداکار کی حیثیت سے نظر آئے۔

فرح ناز

خوبصورت اداکار فرح ناز نے 80 اور 90 کی دہائی میں بولی وڈ پر راج کیا، انہوں نے اپنے کیریئر میں بولی وڈ کے کئی کامیاب اداکاروں کے ساتھ کام کیا، تاہم کچھ عرصہ بعد انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔