اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے ایک جاری بیان میں کہا کہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں اور دیگر ادائیگیوں کی وجہ سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالرسے متجاوز

ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 23 ارب 61 کروڑ 48 لاکھ ڈالر ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس 18 ارب 57 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب ڈالر سے زائد کے ذخائر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ 12 جولائی 2016 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ یکم جولائی 2016 تک پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 23 ارب 8 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی سطح پر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 20 ارب ڈالر کے ترسیلات زر کی آمد

مجموعی ذخائر میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود رقم کا حجم 18 ارب 12 کروڑ 89 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود رقم کا حجم 4 ارب 95 کروڑ 60 لاکھ ڈالر موجود تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں