کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے بعد کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تیل اور بینکنگ کے شعبوں میں مسلسل تیزی کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس نے 46 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کرلی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 45 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور

علاوہ ازیں سال کے آخر میں کمرشل بینکوں کے اچھے نتائج کی امید کی وجہ سے بینکنگ سیکٹر میں بھی سرمایہ کاروں کا رجحان بڑھتا نظر آرہا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ رواں ہفتے ہنڈرڈ انڈیکس مزید ریکارڈ قائم کرسکتا ہے۔

گذشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا، جس کی وجہ تیل، بینکنگ اور سیمنٹ کے شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں