دنیا بھر سے منتخب 2016 کی بہترین تصاویر

اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2016

سال 2016 اپنے اختتام کے قریب ہے، یہ سال بھی اپنے ساتھ کئی ناقابل فراموش حادثات، واقعات اور یادیں لے کر جارہا ہے۔

سال بھر دنیا میں مختلف واقعات رونما ہوتے رہے جنہوں نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی، امریکی صدارتی انتخاب،ریو ڈی جنریو میں ہونے والے اولمپکس گیمز، شام کی جنگ،مہاجرین کا یورپ کی جانب پر خطر سفر، برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی اور ایسے دیگر واقعات کے حوالے سے 2016 کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سال رفتہ کا عمومی جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ اس سال بھی دنیا بھر میں تباہی و بربادی، نفرتوں، احتجاجی مظاہروں اور دہشت گردی کے واقعات کی شرح زیادہ رہی اور اچھی خبریں کم ہی سننے کو ملیں۔

اس سال بھی کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی رنگ نہ لاسکی، شام و عراق میں امن قائم نہ ہوسکا، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات مکمل طور پر ختم نہ ہوسکے تاہم یہ امید اور دعا کی جاسکتی ہے کہ آنے والا سال ہر لحاظ سے 2016 سے بہتر ہوگا.

اس حوالے سے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اپنی 2016 کی چند بہترین تصاویر جاری کیں جن میں سے منتخب تصویریں زیر نظر ہیں۔

دورہ کیوبا کے دوران امریکی صدر اوباما اپنے ہم منصب راؤل کاسترو کے کندھے پر ہاتھ رکھنا چاہتے تھے لیکن کاسترو نے انہیں بے تکلف نہیں ہونے دیا۔

مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلنے والے اس طیارے ’سولر امپلس ٹو‘نے دنیا کا چکر لگاکر تاریخ رقم کی۔

برازیل سے تعلق رکھنے والا یہ بائیکر ہمیشہ اپنے ساتھ اپنی 12 سالہ بلی کو بھی رکھتا ہے۔

مصر سے تعلق رکھنے والے معذور کھلاڑی ابراہیم حماد نے ریو اولمپکس میں ٹیبل ٹینس مقابلوں میں شرکت کی۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ فٹبال اسٹار لائنل میسی کا مداح ہے اور میسی نے اپنے ننھے فین سے ملاقات بھی کی ہے۔

یورپ میں داخل ہونے والی ایک مہاجر خاتون گمشدگی کے ڈر سے اپنے بچے کو خود سے باندھی ہوئی ہے۔

فرانس میں لیبر قوانین میں اصلاحات کے خلاف احتجاج کے دوران ایک خاتون پولیس کو چکمہ دے کر ٹریفک سنگنل کے اوپر جابیٹھی اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ریو اولمپکس میں مینز آرٹسٹک جمناسٹک کے دوران فرانس کے سمیر سعید اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھے۔

یورپ جانے کے خواہشمند سیکڑوں افراد اب تک سمندر کی نذر ہوچکے ہیں۔

عراقی فورسز کی جانب سے موصل کے کچھ علاقوں کا کنٹرول داعش سے چھڑانے کے بعد لوگ اپنے گھروں کو واپس جارہے ہیں۔

یونان اور مقدونیہ کی سرحد پر ایک تارک وطن نے احتجاجاً خود کو آگ لگالی تھی۔

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو یورپی یونین سے انخلاء کے حوالے سے ریفرنڈم میں شکست کے بعد مستعفی ہونا پڑا، ان کے الوداعی خطاب میں اہل خانہ بھی ان کے ساتھ تھے۔

ترکی میں بغاوت کی کوشش ناکام بنانے کے لیے جانوں کی قربانی دینے والوں کی نماز جنازہ کے موقع پر ترک صدر طیب اردگان آبدیدہ نظر آئے۔

شام میں بمباری کے بعد ملبے سے نکالا جانے والا یہ معصوم بچہ بھی بین الاقوامی برادری کا ضمیر نہ جگا سکا۔

8 نومبر کو امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرکے دنیا کو حیران کرنے والے ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر بننے کے بعد اپنا ہی طیارہ استعمال کریں گے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن کی ایک حامی ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔

ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں انتخاب میں شکست کے بعد حامیوں سے جذباتی خطاب کیا۔

فلسطین کے شہر غزہ میں ایک فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہا ہے۔

ترکی میں 15 جولائی کو ہونے والی بغاوت کی کوشش کو ترک عوام نے ٹینکوں کے آگے لیٹ کر ناکام بنائی۔

اس سال بھی شام میں مخلتف گروپس ایک دوسرے کے خلاف بر سر پیکار رہے۔

گزشتہ پانچ برس سے جاری خانہ جنگی کے دوران شام میں 3 لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

امریکی صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کی کامیابی نے پوری دنیا کو سکتے میں ڈال دیا، عالمی رہنما سوچ میں پڑ گئے ہیں کہ2017 میں کیا ہوگا؟

ریو ڈی جنیرو میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب شہر کے بعض غریب لوگوں نے اپنے گھر کی چھت سے دیکھنے کی کوشش کی۔

دریائے دجلہ کے اطراف تعینات عراقی فوجی شدت پسندوں سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔

دنیا کے کامیاب ترین اولمپیئن مائیکل فیلپس گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اپنے بیٹے کو بوسہ دے رہے ہیں۔

استنبول کے تقسیم اسکوائر پر بغاوت کی کوشش ناکام بنانے کے بعد ترک عوام نے فوجی اہلکاروں کی کافی درگت بنائی تھی۔

انتخابات میں شکست کے بعد امریکی صدر اوباما ہیلری کلنٹن کو دلاسہ دے رہے ہیں۔

منظر بدل گیا پس منظر بدل گیا! شام کے تاریخی شہر تدمر کی 2014 کی تصویر میں قلعہ سالم نظر آرہا ہے جسے اب تباہ کردیا گیا ہے۔

ریو اولمپکس کے دوران امریکی تیراک مائیکل فیلپس کی لی گئی ایک تصویر۔

بھارت میں رواں برس ایک مست ہاتھی نے تباہی مچادی تھی جسے بے ہوش کرنے کے بعد قابو کیا گیا۔

بحیرہ روم سے بچائے جانے والے تارکین وطن اطالوی کوسٹ گارڈ کی کشتی میں سوار ہیں۔