2016 کی 10 بہترین انگریزی فلمیں

2016 کی 10 بہترین فلمیں



فلم بینی دنیا بھر کے کروڑوں افراد کا مشغلہ ہے مگر ہر شخص کی پسند مختلف ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سب سے بہترین فلموں کا انتخاب اتنا آسان نہیں تاہم امریکی جریدے ٹائم نے 2016 کی 10 بہترین فلموں کا انتخاب کیا ہے۔

دیکھیں کیا اس فہرست میں شامل کوئی فلم آپ کو بھی پسند ہے یا نہیں؟

10۔ دی شیلوز (The Shallows)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

انسانی ہمت سے قدرتی عناصر، قسمت اور تقدیر کو شکست دینا ایسا موضوع ہے جسے متعدد شکلوں میں فلموں میں پیش کیا گیا ہے اور رواں سال کی اس فلم میں بھی اسی خیال کو پیش کیا گیا ہے، یہ ایک ایسے سرفر کے گرد گھومتی ہے جو ایک چھوٹے سے جزیرے کے قریب گہرے پانیوں میں شارک کے حملے کی زد میں آجاتی ہے۔

9۔ ایوری باڈی وانٹس سم (Everybody Wants Some)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ فلم 1980 کی دہائی کے گرد گھومتی ہے جس میں کالج کے بیس بال کھلاڑیوں کے ایک گروپ کو دکھایا گیا ہے جو بغیر کسی سرپرستی کے بلوغت کی جانب بڑھتے ہوئے آزادی اور ذمہ داروں کے بارے میں جانتے ہیں، بنیادی طور پر یہ ایک کامیڈی فلم ہے جس میں نوجوانی کی خواہشات کو بہترین انداز سے پیش کیا گیا ہے۔

8۔ لا لا لینڈ (La La Land)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ایک میوزیکل فلم ہے جسے ناقدین نے رواں برس آسکرز ایوارڈز کے لیے مضبوط ترین امیدوار قرار دیا ہے جس میں ایک پیانسٹ ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے، فلم میں آپ کو ہولی وڈ اسٹار ناچتے، گاتے نظر آئیں گے اور وہ بھی اپنے افسانوی پلے گراﺅنڈز میں۔

7۔ ٹاور (Tower)

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

یہ فلم 1966 میں ٹیکساس یونیورسٹی پر فائرنگ کے سچے واقعے کے گرد گھومتی ہے، جس میں ایک مسلح شخص نے کلاک ٹاور میں سولہ افراد کو ہلاک کردیا تھا، جس میں بتایا گیا ہے کہ کسی اجنبی کے لیے زندگی خطرے میں ڈالنا اہمیت رکھتا ہے یا نہیں۔

6۔ مانچسٹر بائی دی سی (Manchester by the Sea)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جسے اپنے نوجوان بھتیجے کی دیکھ بھال پر اس وقت مجبور کردیا گیا، جب اس لڑکے کے والد کا انتقال ہوگیا، مگر وہ شخص اس فیصلے سے کافی متاثر اور جدوجہد کا شکار ہوگیا، درحقیقت اس فلم کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ جیسے آپ کرداروں کے ساتھ ہی ہیں اور ان کی دنیا میں سانس لے رہے ہیں۔

5۔ سائیلنس (Silence)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ وہ فلم ہے جسے ہدایتکار مارٹن اسکورسیسز نے بنانے میں 30 سال کا عرصہ لگایا جس میں عقیدے اور مذہب کی اہمیت پر زر دیا گیا ہے، یہ فلم 17 ویں صدی کے زمانے کو پیش کرتی ہے جس میں عیسائی پادری جاپان اپنے استاد کو ڈھونڈنے کے لیے جاتے ہیں۔

4۔ ایلی (Elle)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ایک ایسی کامیاب کاروباری خاتون کے گرد گھومنے والی فلم ہے جسے ایک نامعلوم شخس ریپ کا شکار بناتا ہے جس کے بعد اس کی تلاش کے لیے چوہے بلی کا کھیل شروع ہوجاتا ہے۔

لونگ (Loving)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

امریکا میں غلامی کو 1865 میں کالعدم قرار دے دیا گیا تھا مگر 1967 تک وہاں کچھ ریاستوں میں سیاہ فام اور سفید فام افراد آپس میں شادی نہیں کرسکتے تھے، اس فلم میں ایسے ہی ایک جوڑے کی کہانی بیان کی گئی ہے جو ریاستی قوانین کے خلاف مقدمہ لڑتے ہیں اور کامیاب ہوتے ہیں۔

2۔ پیٹرسن (Paterson)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ایک بس ڈرائیور پیٹرسن کی کہانی ہے جو ایک عام انسان ہوتا ہے مگر ساتھ ساتھ شاعر بھی ہوتا ہے جس کی زندگی یکساں معمول سے گزر رہی ہوتی ہے مگر اس کے خواب مختلف ہوتے ہیں، اس فلم کا مرکزی خیال یہ ہے کہ ہم اپنے فارغ وقت میں جو کچھ کرتے ہیں وہی ہماری شخصیت کا تعین کرتا ہے۔

1۔ مون لائٹ (Moonlight)

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

یہ ایک سیاہ فام شخص کی زندگی کے سفر پر مبنی فلم ہے جس میں وہ بچپن سے بلوغت تک پہنچتا ہے اور دنیا میں اپنے مقام پانے کے لیے جدوجہد کرتا ہے، جس کی وجہ اس کی پیدائش میامی کے ایک غریب خاندان میں ہونا تھا۔ اس فلم کو امریکی جریدے نے 2016 کی سب سے بہترین فلم قرار دیا ہے۔