ملک بھر میں بکھرے کرسمس کے رنگ

25 دسمبر 2016

دنیا بھرمیں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار منارہی ہے، پاکستان میں مقیم مسیحی برادری نے بھی اپنا مذہبی تہوار روایتی جوش وخروش سے منایا۔

پاکستان بھر میں موجود گرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

وزارت ریلوے نے مسیحی برادری کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے اس سال خصوصی کرسمس امن ٹرین چلائی جبکہ وزیراعظم نوازشریف کی ہدایات پر کرسمس اور قائد اعظم محمد علی جناب کے یوم پیدائش کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ملک بھر میں ان علاقوں کو برقی قمقوں سے سجایا گیا جہاں عیسائیوں کی اکثریت ہے، مسیحی برادری نے اپنے گھروں کو خصوصی کرسمس ٹری، سانتا کلاز، سنو مین اور ستاروں سے آراستہ کیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق کرسمس کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے عیسائیوں کو مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذہبی تعصب کی حوصلہ شکنی کے لیے کوشاں ہے۔

کرسمس کی سجاوٹ میں رنگ بیلز کو انتہائی اہم جز تصور کیا جاتا ہے — فوٹو / رائٹرز

کراچی کے سینٹرل بروکس میموریل چرچ میں منعقدہ تقریب میں ایک خاتون اور سانتا کلاز کی ٹوپی پہنا بچہ شریک ہیں — فوٹو / رائٹرز

وزارت ریلوے کی جانب سے کرسمس کے موقع پر چلائی گئی خصوصی کرسمس امن ٹرین کا اندرونی منظر — فوٹو زبیر عباسی / پی پی آئی

لاہور میں کرسمس کے موقع پر سینٹ انتھونی چرچ میں منعقدہ تقریب میں شرکاء مذہبی رسومات ادا کررہے ہیں — فوٹو / اے پی

اسلام آباد کے ایک محلے میں بچے اور نوجوان کرسمس منارہے ہیں — فوٹو / اے ایف پی

اسلام آباد میں ایک گلی کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے — فوٹو / اے ایف پی

خوشی کے موقع پر مسیحی برادری کے افراد بچھڑ جانے والے اپنے پیاروں کی قبروں پر بھی جاتے ہیں — فوٹو /  اے پی

کراچی کے سینٹرل بروکس میموریل چرچ میں منعقدہ تقریب میں شرکاء دعائیہ کلمات پڑھ رہے ہیں — فوٹو / رائٹرز

اسلام آباد کا ایک محلہ مکمل طور پر برقی قمقموں سے سجا ہوا ہے — فوٹو/ اے ایف پی

کرسمس ہو یا کوئی اور تہوار، بچوں کے کھلونوں اور غباروں کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے — فوٹو / اے ایف پی

ایک شخص کرسمس کے لیے خاص طور پر تیارے کیے گئے سنو مین اور سانتا کلاز کو حتمی شکل دے رہا ہے — فوٹو  /  اے پی

کرسمس کے موقع پر گھر کی دیواروں کے ساتھ ساتھ درختوں کو بھی خاص طور پر سجایا جاتا ہے —فوٹو / اے پی

کراچی کی ایک مارکیٹ میں کرسمس کی مناسبت سے اسٹالز لگائے گئے — فوٹو / رائٹرز

پشاور میں ایک شخص سینٹ جان کیتھیڈرل چرچ میں لگے کرسمس ٹری کو سجا رہا ہے — فوٹو / رائٹرز

کرسمس ٹری اور چرچ کی سجاوٹ میں بچے بھی خصوصی دلچسپی لیتے ہیں — فوٹو / اے ایف پی

کراچی کے سینٹرل بروکس میموریل چرچ میں گرجا گھر کا ایک رکن صلیب تھامے مذہبی رسومات ادا کررہا ہے — فوٹو / رائٹرز