ایسا فیشن؟ رنویر سنگھ سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2016
رنویر سنگھ کا شمار بولی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ فائل
رنویر سنگھ کا شمار بولی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ فائل

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اپنی بہترین اداکاری کے علاوہ اگر کسی بات سے مشہور ہیں، تو وہ ان کا دلچسپ اور منفرد فیشن ہے۔

رنویر سنگھ جہاں بھی جاتے ہیں اپنے مزاحیہ انداز کے باعث سب کو حیران کردیتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ حال ہی میں ہوا، جب رنویر سنگھ ایک جگہ پر نہایت منفرد انداز کے سیاہ لباس میں نظر آئے۔

مشہور اداکار ہمیشہ کی طرح نہایت پراعتماد تھے، تاہم ان کے لباس اور فیشن کے مذاق کا ٹوئٹر پر آغاز ہوگیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ رنویر سنگھ ایسی ڈریسنگ کیے ہوئے ہیں، جیسے کوئی مچھروں سے بچنے کے لیے مچھردانی پہن لے۔

ان کا یہ بھی بتانا تھا کہ رنویر سنگھ ایسے لگ رہے ہیں، جیسے جب آپ کی دوست کو کرسمس کا تحفہ پسند نہ آئے اور وہ اسے آپ کو پہنا دیں۔

انہوں نے کہا کہ رنویر سنگھ آپ دپیکا کی شلوار قمیض پہنے کہاں جارہے ہیں؟

ایک صارف نے تو پورا لطیفہ ہی بنا ڈالا

' دپیکا: رنویر میری سیاہ قمیض شلوار کہاں ہیں؟

رنویر: وہ تو میں نے پہنی ہوئی ہے ' ۔

ان کے مطابق ایسا حال تب ہوتا ہے جب آپ کا کرسمس سانتا گفٹ آپس میں تبدیل ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کو برقع بھی پہننا ہو جبکہ اپنا طاقت ور جسم بھی دکھانا ہو تو ایسا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب رنویر نے کسی تقریب میں ایسی ڈریسنگ کی ہو، اس سے قبل بھی وہ کئی ایونٹس میں اس انداز میں جلوہ گر ہوچکے ہیں کہ وہاں موجود ہر افراد کی توجہ صرف رنویر سنگھ کی جانب ہی مرکوز رہی۔

اگر ان کام کے حوالے سے بات کی جائے تو اس وقت رنویر سنگھ فلم 'پدماوتی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم میں ان کے ہمراہ دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں بننے والی فلم 'پدماوتی' اگلے سال نومبر میں سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

RIZ Dec 27, 2016 03:16pm
he is getting what a flimstar need, ATTENTION,,