دنیا بھر میں سال نو کا بھرپور استقبال

اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2016

دنیا بھر میں نئے سال کی آمد کا جشن منایا گیا اور سال نو کا خوبصورت لائٹس اور آتش بازی کے شاندار مظاہرے سے استقبال کیا گیا۔

نیوزی لینڈ میں سال نو کی سب سے بڑی تقریب آکلینڈ میں ہوئی جہاں ’اسکائی ٹاور‘ پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا، جسے دیکھنے کے لیے پورا شہر امڈ آیا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ’ہاربر برج‘ پر نئے سال کی آمد کے موقع پر شاندار آتش بازی کو دیکھنے کے لیے ہزاروں لوگ موجود تھے، رنگا رنگ آتش بازی کا مظاہرہ دیر تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سال کا آغاز سب سے پہلے کہاں ہوا؟

جاپان کے شہر ٹوکیو اور چین کے شہر بیجنگ میں سال نو کو خوش آمدید کرنے کے ملک کے سب سے بڑے میلے منقعد ہوئے،جہاں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ہوا، ان شہروں میں سال نو کے شروع ہونے سے قبل ہی جشن شروع ہوگئے تھے۔

جاپان کے بعد جنوبی کوریا میں نئے سال کا آغاز ہوا، ہزاروں لوگوں نے چہروں پر مسکراہٹیں سجائے نئے سال کو خوش آمدید کیا۔

انڈونیشیا، سنگاپور اور فلپائن میں بھی سال نو کے حوالے سے تقریبات منعقد کی گئیں۔

ہاربر برج، سڈنی — فوٹو: اے ایف پی
ہاربر برج، سڈنی — فوٹو: اے ایف پی
ٹوکیو، جاپان — فوٹو: رائٹرز
ٹوکیو، جاپان — فوٹو: رائٹرز
زیونہیوزین، نیدر لینڈز — فوٹو: اے ایف پی
زیونہیوزین، نیدر لینڈز — فوٹو: اے ایف پی
سنگاپور کا فنانشل ڈسٹرکٹ — فوٹو: اے پی
سنگاپور کا فنانشل ڈسٹرکٹ — فوٹو: اے پی
وکٹوریا ہاربر، ہانگ کانگ — فوٹو: اے پی
وکٹوریا ہاربر، ہانگ کانگ — فوٹو: اے پی
پیٹروناس ٹوئن ٹاورز، ملائیشیا — فوٹو: اے ایف پی
پیٹروناس ٹوئن ٹاورز، ملائیشیا — فوٹو: اے ایف پی
اسکائی ٹاورز، آکلینڈ — فوٹو: اے پی
اسکائی ٹاورز، آکلینڈ — فوٹو: اے پی
شنگھائی، چین — فوٹو: رائٹرز
شنگھائی، چین — فوٹو: رائٹرز
سیول، جنوبی کوریا — فوٹو: اے پی
سیول، جنوبی کوریا — فوٹو: اے پی