ترکی میں سال نو کا جشن ماتم میں تبدیل

اپ ڈیٹ 06 جنوری 2017

ترکی کے اہم ترین شہر استنبول میں سال نو کی تقریبات کے موقع پر ایک نائٹ کلب میں مسلح شخص نے گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم سے کم 39افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں 16 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں جبکہ حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک میں افرا تفری پیدا کرنے کی سازش قرار دیا۔

طیب اردگان نے کہا کہ 'عام شہریوں پر حملے کرکے ملک کا حوصلہ توڑنے اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے'۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ترکی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔

واقعے میں اپنے عزیز کو کھونے والے بچے کی آنکھوں سے آنسو رواں ہیں — فوٹو / رائٹرز

فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 70 افراد زخمی بھی ہوئے — فوٹو / رائٹرز

مسلح شخص نے نائٹ کلب میں اس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی جب وہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد سال نو کا جشن منانے کے لیے موجود تھی — فوٹو / رائٹرز

2017 کے پہلے دشت گرد حملے کا نشانہ ترکی کا شہر استنبول بنا — فوٹو / رائٹرز

فوری طور پر واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی — فوٹو / رائٹرز

واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی میت کو ترک پرچم میں لپیٹ کر خراج عقیدت پیش کیا گیا— فوٹو / رائٹرز

اس سے قبل بھی ترکی میں دہشت گردی کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں سے بعض کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی — فوٹو / رائٹرز

واقعے کے بعد آبنائے بوسفورس کے کنارے واقع  نائٹ کلب کو عارضی طور پر بند کردیا گیا — فوٹو / رائٹرز

بعض میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ حملہ آور سانتا کلاز کا لباس پہنا ہوا تھا — فوٹو / رائٹرز

عینی شاہدین کے مطابق کلب کے اندر فائرنگ کا سلسلہ 10 منٹ تک جاری رہا — فوٹو / رائٹرز