تصاویر بشکریہ آئی سی سی... اے ایف پی
تصاویر بشکریہ آئی سی سی... اے ایف پی

5 جنوری 1971: تاریخ کا سب سے پہلا ون ڈے میچ کھیلا گیا۔ اصل میں اس وقت کسی کے ذہن میں ون ڈے میچ ٹائپ چیز کا شائبہ بھی نہیں تھا۔

انگلینڈ کی ٹیم ایشز کھیلنے آسٹریلیا کی سرزمین پر موجود تھی۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ میلبرن میں شیڈول تھا اور مسلسل بارش کی وجہ سے اسے منسوخ کر دیا گیا لیکن یہ نیو ائیر ٹیسٹ تھا اور ٹکٹ کافی زیادہ تعداد میں بک چکے تھے اس لئے فوری طور پر ایک ناک آوٹ محدود اوورز کا میچ کرانے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ 40 اوورز پر مشتمل ہو (8 گیند فی اوور)۔

5 جنوری کو یہ میچ کھیلا گیا اور 46 ہزار تماشائی گراونڈ میں موجود تھے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے 39.6 اوورز میں تمام وکٹیں گنوا کر رنز بنائے اور جواب میں آسٹریلیا نے باآسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر 34.6 اوورز میں اسکور پورا کردیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کا ایک خوبصورت منظر. فوٹو: اے ایف پی
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کا ایک خوبصورت منظر. فوٹو: اے ایف پی

اس میچ میں ون ڈے کی سب سے پہلی نصف سنچری بنانے کا اعزاز انگلینڈ کے جان ایڈرچ کو حاصل ہوا جبکہ ون ڈے کی تاریخ کا پہلا چھکا آسٹریلین بلے باز آئن چیپل کے حصے میں آیا۔

پاکستان نے اپنا پہلا میچ ون ڈے 1973 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔ یہ دونوں ملکوں کا پہلا ون ڈے میچ تھا اور اس میں پاکستان کو شکست ہو گئی تھی۔

5 جنوری 1928: پاکستان ائیر فورس کے ہونہار جوان اور شاندار بلے باز امتیاز احمد کی سالگرہ ہے۔ امتیاز احمد پاکستان کی طرف سے سب سے پہلی ڈبل سنچری بنانے والے بلے باز ہیں۔ وہ سب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی قومی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

1954 کے دورہ انگلینڈ میں وہ فرسٹ کلاس وکٹ کیپنگ ڈبل (100 شکار اور 1000 رنز) کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلےغیرملکی وکٹ کیپر بننے کے انتہائی قریب پہنچ گئے تھے لیکن 14 شکار کی کمی سے یہ اعزاز حاصل نہ کر سکے۔

عظیم ویسٹ انڈین بلے باز برائن چارلس لارا— فوٹو اے ایف پی
عظیم ویسٹ انڈین بلے باز برائن چارلس لارا— فوٹو اے ایف پی

5 جنوری 1993: عظیم بلے باز برائن لارا نے کیرئیر کی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی تھی۔ یہ ان کا پانچواں میچ تھا اور انہوں نے اس باری میں 277 رنز بنائے تھے۔ یہ کسی بھی ویسٹ انڈین کا آسٹریلین سرزمین پر سب سے بڑا ٹیسٹ اسکور بھی ہے۔ کسی بھی بیٹسمین کی طرف سے اپنی سنچری کے لئے یہ پانچواں بڑا اسکور ہے۔

اپنی پہلی سنچری اننگز میں سب سے زیادہ 365 رنز ناٹ آؤٹ سر گیری سوبرز نے پاکستان کے خلاف بنائے تھے۔ پاکستان کے ظہیر عباس نے بھی اپنی پہلی سنچری اننگز میں 274 رنز بنائے تھے۔ مزے کی بات ہے کہ یہ ان کا صرف دوسرا ٹیسٹ میچ تھا جبکہ عظیم کھلاڑی اور سابق کپتان عمران خان کا یہ پہلا میچ تھا۔

5 جنوری 1928: پاکستان کے بہت بڑے اور جادوئی شخصیت کے حامل سیاسی رہنما جناب ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ ہے۔ پاکستان کا متفقہ آئین، ایٹمی پروگرام ہندوستان سے فوجیوں کی واپسی اور بہت سارے دوسرے بڑے کارنامے ان کے ہی سر جاتے ہیں۔

5جنوری 1941: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نواب پٹودی جونیئر پیدا ہوئے اور 1667 میں ان کی زیر قیادت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر بیرون ملک پہلی فتح حاصل کی۔ حیران کن طور پر ان کے والد افتکار علی خان کا یوم وفات بھی پانچ جنوری ہے جو 1952 میں انتقال کر گئے تھے۔

5 جنوری 1919: جرمن ورکرز پارٹی کا یوم تاسیس ہے۔ میونخ جرمنی میں وجود میں آنے والی یہ پارٹی ہی بعد میں نازی پارٹی کے نام سے مشہور ہوئی اور دنیائے سیاست میں اہم ترین مقام حاصل کیا۔ جلد ہی ہٹلر نے اس پارٹی کو جوائن کرلیا اور 16 اکتوبر کو ہاف بروکلر ریسٹورنٹ میں ہٹلر نے پارٹی سے پہلا خطاب کیا۔

ہٹلر کے جوش خطابت کی وجہ سے جنوری 1920 میں اسے پارٹی کا پروپیگنڈہ چیف مقرر کر دیا گیا۔ وہاں سے جرمن نیشنل ازم کا جھنڈا اٹھا کر ہٹلر نے اپنا سیاسی قد بڑھانا شروع کیا اور 24 فروری 1920 کو اس پارٹی کا نام نیشنل سوشلسٹ جرمن ورکرپارٹی رکھ دیا گیا۔ 19 جون 1921 کو ہٹلر نے پارٹی کی باگ ڈور سنبھال لی اور باقی سب تاریخ کا حصہ ہے۔

ایڈلف ہٹلر— فائل فوٹو اے ایف پی
ایڈلف ہٹلر— فائل فوٹو اے ایف پی

5 جنوری 1900: آئرش پارلیمانی پارٹی کے لیڈر جان ایڈورڈ ریڈمنڈ نے برطانوی حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا تھا اور یہاں سے آئرش مزاحمت نے نیا رخ اختیار کر لیا

5 جنوری 2016: ممبئی کے 15 سالہ اسکول بوائے پرناو دھنوادے نے 1009 رنز بنائے تھے یہ کسی بھی طرز کی کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کا ورلڈ ریکارڈ ہے

5 جنوری 1941: سابقہ ورلڈ نمبرون ٹینس پلیئر اور 1963 کے ومبلڈن چمپئین چک مککنلے کی سالگرہ ہے۔ 1963 میں امریکا کو ڈیوس کپ میں بھی انہوں نے فتح دلوائی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں