کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 282 رنز سے کامیاب

05 جنوری 2017
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیگیسو رابادا نے 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا— فوٹو / اے پی
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیگیسو رابادا نے 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا— فوٹو / اے پی

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 282 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 392 اور دوسری اننگز میں 224 رنز بنائے تھے جبکہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 110 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے 507 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ملا تھا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 224 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کو جیت کیلئے 377 رنز درکار

کپتان اینجلو میتھیوز 49 رنز بناکر سب سے نمایاں کھلاڑی رہے جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیگیسو رابادا نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انہوں نے پہلی اننگز میں بھی 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا تھا اور یوں وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے پہلی اننگز میں ڈین ایلگر نے 129 اور کوئنٹن ڈی کاک نے 101 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 12 جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں