ڈان نے اپنے اردو قارئین کیلئے ہر تاریخ کورونما ہونے والے اہم واقعات(خصوصاً) کی فہرست پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور اس سلسلے میں چھ جنوری کا احوال پیش خدمت ہے جو خصوصاً آسٹریلین کرکٹ کیلئے بہت یادگار ہے۔

6 جنوری 1930: کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بلے باز سر ڈان بریڈ مین نے سڈنی کرکٹ گراونڈ پر نیو ساوتھ ویلز کی طرف سے کھیلتے ہوئے کوئنز لینڈ کے خلاف 452 ناٹ آوٹ کی اننگز کھیلی تھی۔ یہ اس وقت کسی ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ تھا۔

سر ڈان بریڈ مین کا وہ بیٹ جسے انہوں نے پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ میں استعمال کیا۔ اس بلے پر 29-1928 میں انگلینڈ کے خلاف 4-1 سے ایشز سیریز جیتنے والی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے دستخط ہیں، کُل 47 کھلاڑیوں نے اس بلے پر دستخط کیے اور اس بلے کو 2008 میں نیلامی کیلئے پیش کیا گیا تھا— فوٹو: اے ایف پی
سر ڈان بریڈ مین کا وہ بیٹ جسے انہوں نے پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ میں استعمال کیا۔ اس بلے پر 29-1928 میں انگلینڈ کے خلاف 4-1 سے ایشز سیریز جیتنے والی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے دستخط ہیں، کُل 47 کھلاڑیوں نے اس بلے پر دستخط کیے اور اس بلے کو 2008 میں نیلامی کیلئے پیش کیا گیا تھا— فوٹو: اے ایف پی

اب یہ ریکارڈ برائن لارا کے پاس ہے جنہوں نے 1994 میں وارکشائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے ڈرہم کے خلاف 501ناٹ آوٹ بنائے تھے۔

6 جنوری 1984: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں آج کا دن گریگ چیپل، ڈینس للی اور راڈنی مارش تین بڑے ٹیسٹ کرکٹرز کا آخری دن تھا۔

یہ وہی سیریز ہے جس میں محسن خان نے پاکستان کی طرف سے آسٹریلیا میں 390 رنز بنائے تھے۔ یہ ریکارڈ گزشتہ روز اظہر علی نے توڑا ہے۔

گریگ چیپل کو یہ منفرد اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ اپنے آخری ٹیسٹ میں مین آف دی میچ بھی رہے جبکہ مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے والے جیف لاسن پاکستان کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

6 جنوری 2004: اسٹیو وا کا ٹیسٹ کرکٹ میں آخری دن تھا۔ کھیل کے بڑے کپتانوں کا جب بھی ذکر آئے گا اسٹیو وا اس لسٹ میں اوپری سطروں میں موجود ہوں گے۔ ان کی زیر نگرانی آسٹریلیا نے مسلسل 16 ٹیسٹ میچز جیت کر 1984 میں بنایا گیا ویسٹ انڈیز کا مسلسل گیارہ ٹیسٹ فتوحات کا ریکارڈ توڑا تھا۔ وہ 1999 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلین ٹیم کے کپتان بھی تھے۔

6 جنوری 1959: کپل دیو پیدا ہوئے۔ ان کی زیر قیادت انڈیا نے 1983 کا ورلڈ کپ جیتا۔ بعد میں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کا کارنامہ بھی انجام دیا۔ انہوں نے سر رچرڈز ہیڈلی کا 431 وکٹوں کا ریکارڈ توڑا تھا۔ 434 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے کپیل دیو کھیل کے چار بڑے آل راونڈررز میں شامل کیے جاتے ہیں۔ ان آل راونڈرز میں ای این بوتھم، عمران خان اور سر رچرڈز ہیڈلی شامل ہیں۔ وہ انڈین کرکٹ لیگ کے بھی روح رواں تھے اور لیگ بعد میں انڈین پریمیئر لیگ شروع کرنے کا محرک ثابت ہوئی۔

جارج بس کے بیٹے اور سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی یادگار تصویر— فوٹو: رائٹرز
جارج بس کے بیٹے اور سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی یادگار تصویر— فوٹو: رائٹرز

6 جنوری 1945: جارج بش سینئر کی شادی باربرا بش سے ہوئی تھی بش جونئیر ان کی سب سے بڑی اولاد ہیں۔

6 جنوری 1842: انگریزوں کی کابل سے پسپائی کا آغاز ہوا تھا۔ جنرل ولیم الفنسٹون کی سرکردگی میں 16 ہزار کے قریب افراد (فوجی اور سویلین ملازمین) پر مشتمل اس قافلے میں سے اکثریت جلال آباد واپس نہیں پہنچ سکی تھی۔ یہ برطانوی افواج کے لئے ایک تباہ کن پسپائی ثابت ہوئی تھی۔

6 جنوری 2013: قاضی حسین احمد صاحب کی تاریخ وفات ہے۔ جماعت اسلامی کو صحیح معنوں میں ایک سیاسی جماعت بنانے کے حوالے سے ان کی خدمات بے پناہ ہیں۔ دینی حلقوں کے ساتھ ساتھ وہ سیاسی حلقوں میں بھی انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

قاضی حسین احمد، جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن اور موجودہ امیر سراج الحق کی یادگار تصویر
قاضی حسین احمد، جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن اور موجودہ امیر سراج الحق کی یادگار تصویر

ان جیسا عمدہ سیاسی لیڈر پاکستان کی تاریخ میں کم ہی آیا ہے۔ وہ 22 سال جماعت اسلامی کے امیر رہے اور دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی صدارت کا اعزاز بھی انہیں حاصل رہا۔

6 جنوری 1907: اٹلی کی ماریہ مونٹیسوری نے سب سے پہلا مونٹیسوری اسکول کھولا تھا۔ وہ مونٹیسوری میتھڈ ایجوکیشن کی خالق ہیں۔ اٹلی کی حکومت نے ان کے اعزاز میں 1000 لیرا کے بینک نوٹ پر ان کی فوٹو بھی چھاپی ہے۔

6 جنوری 2008: رکی پونٹنگ کی زیر قیادت آسٹریلوی ٹیم نے دوسری بار مسلسل 16 ٹیسٹ جیتنے کا کارنامہ مکمل کیا تھا لیکن انڈیا کے خلاف میچ ہربھجن سنگھ اور اینڈریو سائمنڈ کے مابین نسلی تفریق پر مبنی جملے کسنے کے معاملے نے اس بڑے کارنامے کو دھندلا دیا۔ ہربھجن سنگھ پر 3 میچز کی پابندی لگی جو بعد میں اپیل پر 50فیصد میچ فیس کی کٹوتی پر منتج ہوئی۔

2006 کی ایشز سیریز میں تیسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں کامیابی اور انگلینڈ سے ایشز واپس لینے کے بعد رکی پونٹنگ خوشی سے مسرور نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
2006 کی ایشز سیریز میں تیسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں کامیابی اور انگلینڈ سے ایشز واپس لینے کے بعد رکی پونٹنگ خوشی سے مسرور نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

6 جنوری 2006: رکی پونٹنگ اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری کرنے والے دنیا کے واحد بلے باز بنے تھے۔

6 جنوری 1903: مشہور سائنس دان البرٹ آئن سٹائن نے میلوا میرک سے شادی کی تھی۔ یہ ان کی پہلی شادی تھی۔ بعد میں انہوں نے 1919 میں ایلسا لووینتھل نامی ایک اور خاتون سے بھی شادی کی تھی البتہ آئن سٹائن کی تینںن اولادیں ملیوا سے ہی ہوئیں۔

تبصرے (0) بند ہیں