ہولی وڈ کے مشہور گولڈن گلوب ایوارڈز کی 74ویں تقریب حال ہی میں منعقد ہوئی، جس میں میوزیکل فلم لالا لینڈ چھائی رہی۔

کامیڈی اور میوزیکل فلم 'لالا لینڈ' کو بہترین پکچر، بہترین اداکارہ، بہترین اداکار، بہترین ہدایت کار، بہترین سکرین پلے اور بہترین میوزک کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس ایوارڈ تقریب میں کئی نامور ہولی وڈ اداکاروں نے شرکت کی، ہولی وڈ کے علاوہ یہاں بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی موجود تھیں، جنہوں نے ایک ایوارڈ بھی پیش کیا۔

ہولی وڈ کی معروف اداکارہ میریل سٹریپ کو لائف ٹائم اچیوومنٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انہوں نے اپنی ایوارڈ سپیچ میں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہولی وڈ، دوسرے ممالک سے آئے ہوئے اداکاروں سے بھرا ہوا ہے، اور اگر ان سب کو امریکا سے باہر نکال دیا جائے گا، تو ہولی وڈ میں دیکھنے کو صرف فٹ بال اور مارشل آرٹس دیکھنے کو ملے گا، جس میں بالکل بھی آرٹس نہیں۔

اس کے علاوہ اس ایوارڈ کی بعد منعقد کی گئی پارٹی میں بولی وڈ کی ایک اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے شرکت کی، جو وہاں اپنی پہلی ہولی وڈ فلم 'ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' کی تشہیر کے لیے موجود تھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں