وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری

اپ ڈیٹ 11 جنوری 2017
سابق کرکٹر وسیم اکرم—۔فائل فوٹو /اے ایف پی
سابق کرکٹر وسیم اکرم—۔فائل فوٹو /اے ایف پی

کراچی کی مقامی عدالت نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

واضح رہے کہ کرکٹر وسیم اکرم کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں میجر ریٹائرڈ عامر الرحمٰن اور دیگر کے خلاف گذشتہ برس اگست میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔

تاہم وسیم اکرم گزشتہ 31 سماعتوں سے گواہی کے لیے مقامی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

مزید پڑھیں:وسیم اکرم پر فائرنگ میں ملوث ملزم کی معافی

بعدازاں عدالت نے وسیم اکرم کو 17 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس اگست میں کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نوجوان فاسٹ باؤلرز کے تربیتی کیمپ کی سربراہی کے لیے آنے والے وسیم اکرم کی گاڑی کو کارساز روڈ پر حادثہ پیش آیا تھا۔

اس دوران وسیم اکرم کی حادثے میں ملوث گاڑی کے ڈرائیور سے تلخ کلامی ہوئی تھی لیکن اسی دوران گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص نے وسیم اکرم کی گاڑی پر فائر کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم سے معذرت کافی نہیں

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا تھا جس کے بعد مرکزی ملزم میجر ریٹائرڈ عامر الرحمٰن نے عدالت سے ضمانت حاصل کر لی تھی۔

بعدازاں میجر ریٹائرڈ عامر الرحمٰن نے ایک خط میں وسیم اکرم سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں رونما ہونے والے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ، عظیم فاسٹ باؤلر کے بہت بڑے مداح ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

زیدی Jan 10, 2017 05:15pm
ھر شریف آدمی کو احتیاط کرنی چاہئے