پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'بالو ماہی' کا نیا گانا منظر عام پر آگیا ، جسے دیکھ کر ذہن میں کئی سوالات نے جنم لیا۔

یہ گانا ویسے تو کافی تیز ہے، جس کا میوزک سن کر آپ کا دل کرے گا کہ اس پر رقص شروع کردیا جائے، تاہم گانے کی ویڈیو نے کچھ خاص متاثر نہیں کیا۔

اس نئے گانے کا نام بھی 'بالو ماہی' رکھا گیا ہے، جس میں مرکزی کردار عینی جعفری اور عثمان خالد بٹ جلوہ گر ہوئے۔

اس گانے کو دیکھ کر ذہن میں 5 دلچسپ سوالات آئے جنہیں شائقین سے بھی شیئر کیا جائے گا:

1- ان بچوں کی ٹیچر کہاں ہیں؟

گانے میں ڈانسرز اور مرکزی اداکاروں کے ملبوسات کو دیکھ کر اسکول کا ذمانہ یاد آگیا۔

اب چاہے آپ اپنے سکرٹ کو کتنا بھی سجالیں، لگے گا تو یہ اسکول یونیفارم ہی نا۔

2- کیا یہ بولی وڈ فلم 'کپور اینڈ سنز' کے گانے 'لیٹس ناچو' کی نقل ہے؟

کیا آپ کو فلم 'کپور اینڈ سنز' کا گانا 'لیٹس ناچو' یاد ہے؟ اس گانے کا رقص، سیٹ اور لائٹس دیکھ کر اس کی ہی یاد آرہی ہے۔

پہلے فلم 'بالو ماہی' کے پوسٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جسے دیکھ کر صاف اندازہ ہورہا تھا کہ یہ بولی وڈ فلم 'باجی راو مستانی' کے پوسٹر کی نقل ہے، اور اب یہ گانا بھی بولی وڈ سے ہی متاثر لگ رہا ہے۔

3- گانے میں موجود جملے 'یو آر موسٹ ویلکم کہے یہ تیرا ہینڈسم' کا مطلب؟

اس گانے کے پریشان کرنے والے جملوں میں ایک جملہ 'یو آر موسٹ ویلکم۔ کہے یہ تیرا ہینڈسم'، سن تو لیا، لیکن اس کا مطلب بالکل سمجھ نہیں آیا۔

کیا عثمان خالد خود کو ہنیڈسم بول رہے ہیں؟ یا وہ کسی اور کی بات کررہے ہیں؟ اب یہ تو وہی سمجھا سکتے ہیں۔

4- اتنی سپاٹ لائٹس کی کیا ضرورت تھی؟

اس گانے میں لوگوں کے ہاتھوں میں موجود سپاٹ لائٹس کو دیکھ کر ذہن میں یہی سوال آرہا ہے کہ کیا لائٹ جانے کو اتنا سنجیدگی سے لے لیا گیا کہ گانے میں سب کے ہاتھوں میں ٹارچ تھما دی گئیں؟

5- گانے کا کوریوگرافر کون تھا؟

سب ہی اس گانے کے کوریوگرافر کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، کیوں کہ یہ کون سا ڈانس اسٹیپ ہے؟

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں