شین وارن کی جوکووچ کو کرکٹ کی تربیت

11 جنوری 2017

ٹینس کی دنیا کے مشہور اسٹار نوواک جوکووچ جنھوں نے 2017 کا آغاز قطراوپن میں کامیابی کے ساتھ کیا اور آسٹریلین اوپن کے آغاز سے قبل سابق عظیم لیگ اسپنر شین وارن سے کرکٹ کے گر سیکھنے بیٹھ گئے۔

سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک جوکووچ، آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں موجود ہیں جہاں انھوں نے شین وارن کے ساتھ ایک ادارے کے لیے فنڈز اکھٹا کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

چیئرٹی ایونٹ میں شین وارن نے جوکووچ کو باؤلنگ کرنے کی تیکنیک سکھائی جبکہ جووکووچ نے باؤلنگ کے علاوہ بیٹنگ کی کوشش بھی کی اور گیند کو زور دار ہٹ لگائے۔

آسٹریلین اوپن کا آغاز 16 جنوری کو میلبرن میں ہوگا اور 29 جنوری کو فائنل کھیلا جائے گا۔

جوکووچ نے شین وارن سے کرکٹ میں باؤلنگ کرنے کے لیے گیند کو پکڑنے کی تیکنیک سیکھنے کی کوشش کی—فوٹو: اے ایف پی

شین وارن کو ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکا کے مرلی دھرن کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ حاصل ہے—فوٹو: اے ایف پی

شین وارن نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ کے بجائے کمنٹری کو اپنا میدان بنا لیا لیکن وہ لیگ اسپنرز کو مفید مشوروں سے نوازتے رہتے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

چیئرٹی ایونٹ میں شین وارن نے نوواک جوکووچ کے ساتھ بھرپور شرکت کی—فوٹو: اے ایف پی

جوکووچ نے 2017 کا آغاز قطر اوپن میں کامیابی کے ساتھ کیا اور اب آسٹریلین اوپن میں شرکت کریں گے—فوٹو: رائٹرز

جوکووچ نے باؤلنگ کے گر سیکھنے کے بعد بلے بازی بھی کی—فوٹو: رائٹرز

جوکووچ نے آسٹریلین اوپن 2017 کی تیاریوں کے سلسلے میں میلبرن میں ٹریننگ سیشن میں بھی شرکت کی—فوٹو:رائٹرز

جوکووچ کو 2016 میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث درجہ بندی میں وہ پہلی پوزیشن سے محروم بھی محروم ہوگئے تھے—رائٹرز