ڈان نے اپنے اردو قارئین کیلئے ہر تاریخ کورونما ہونے والے اہم واقعات(خصوصاً) کی فہرست پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور اس سلسلے میں 12جنوری کو پیش آنے والے چند اہم واقعات پیش خدمت ہے۔

12 جنوری 1995: جنوبی افریقہ میں 4 ملکی ٹورنامنٹ نیلسن منڈٰیلا ٹرافی میں وقار یونس نے 21 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا پاکستان کی طرف سے 3 یا 4 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں یہ کسی باؤلر کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔ شاہد آفریدی نے 2011 کے ورلڈ کپ (14 ملکی) میں 21 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

وقار یونس کے ساتھ ساتھ اسی ٹورنامنٹ میں عامر سہیل نے 432 رنز بنائے تھے اور یہ بھی 3 یا 4 ملکی ٹورنامنٹ کا ایک ریکارڈ ہے۔

کسی ایک سیریز/ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 451 رنز سلمان بٹ نے 2008 میں بنگلہ دیش کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں بنائے تھے۔ عامر سہیل اور وقار یونس کی اس شاندار کارکردگی کے باوجود پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں فائنل میں شکست ہوئی تھی اور یوں افریقہ میں پہلی سیریز جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا کیونکہ فائنل میں یہ دونوں ناکام رہے تھے۔

12 جنوری 1940: نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے پہلے 100 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے ڈک موٹز کی سالگرہ ہے۔ ریڑھ کی ہڈی میں نقص نے ان کا کیریئر جلد ختم کردیا، ان کا انتقال 2007 میں ہوا۔

12 جنوری 1960: انگلینڈ کے سر گیری سوبرز اور سر فرینک وورل نے چوتھی وکٹ کے لئے 399 رنز کی شراکت قائم کی تھی اور یہ آج بھی ایک ریکارڈ ہے۔ فرینک وورل 197 رنز پر ناٹ آوٹ تھے جب کپتان نے اننگ ڈیکلیئر کردی۔

ویسٹ انڈیز کی سب سے بڑی شراکت 1958 میں سر گیری سوبرز اور کونرڈ ہنٹ نے قائم کی تھی جب انہوں نے دوسری وکٹ کے لئے 446 رنز جوڑے تھے۔

12 جنوری 1964: انڈین باؤلر باپو ندکرنی نے ایک تاریخی باؤلنگ اسپیل پھینکا تھا۔ انہوں نے مسلسل 21 میڈن اوور پھینکے تھے اور یہ آج بھی ایک ریکارڈ ہے۔ اس اننگز میں انہوں نے 32 اوورز میں صرف پانچ رنز دیے تھے جبکہ 27 اوورز میڈن رہے تھے۔

کسی ایک اننگز میں سب سے زیادہ 56 میڈن اوور کرانے کا کارنامہ انگلینڈ کے بابی پیل نے 1885 میں انجام دیا تھا اس اننگز میں انہوں 102 اوورز باؤلنگ کی تھی(4 گیند کا اوور تھا)۔

12 جنوری 1962: ویسٹ انڈیز کے کپتان سر رچی رچرڈسن کا یوم پیدائش ہے۔ وہ ایک عظیم ویسٹ انڈین ٹیم کے شاید آخری کپتان تھے۔ وہ ایک فائٹر تھے لیکن 1996 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کو کینیا کے ہاتھوں عبرتبناک شکست انہی کی کپتانی میں ہوئی تھی۔

اسی ایونٹ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 208 کا ٹارگٹ حاصل کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے 165 پر 3 کھلاڑی آؤٹ تھے جب شین وارن نے تباہی مچا دی۔ رچرڈسن دوسرے اینڈ پربے بسی سے کھڑے کھلاڑیوں کی پویلین واپسی کا تماشا دیکھتے رہے۔ وہ 49 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے اور ویسٹ انڈیز 5 رنز سے میچ ہار گیا۔ یہ ان کا آخری انٹرنیشنل میچ تھا اور وہ بعد میں آئی سی سی میچ ریفری بھی رہے۔

12 جنوری 1948: مہاتما گاندھی نے ہندو مسلم بھائی چارے کے لئے 6 روزہ بھوک ہڑتال کی تھی، یہ ان کی 17 ویں اور آخری بھوک ہڑتال تھی۔

12 جنوری 1944: مشہور زمانہ باکسر جو فریزر کا یوم پیدائش ہے۔ وہ 1964 کے ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈل ونر تھے۔ 1970 میں وہ ورلڈ ہیوی ویٹ چمپیئن بھی بنے اور ان کی محمد علی سے پروفیشنل چپقلش کئی سال چلتی رہی۔ دونوں کے درمیان 1971 میں "فائٹ آف دی سنچری" لڑی گئی تھی۔ یہ دو ناقابل شکست باکسنگ چیمپیئنز کے درمیان لڑائی تھی۔

جو فریزیئر اور محمد علی کے درمیان فائٹ کا یادگار منظر— فوٹو: اے ایف پی
جو فریزیئر اور محمد علی کے درمیان فائٹ کا یادگار منظر— فوٹو: اے ایف پی

محمد علی نے انہیں چیلنج دیا تھا کہ اگر وہ انہیں ہرا دیں تو محمد علی رنگ میں رینگ کر دکھائیں گے۔ فریزر نے یہ مقابلہ جیت لیا لیکن محمد علی اپنے بیان سے مکر گئے۔ ان کے درمیان دوسری فائٹ ہوئی جس میں محمد علی کو فتح نصیب ہوئی۔ 1975 میں دونوں کے درمیان فیصلہ کن فائٹ ہوئی جو محمد علی نے ٹیکنیکل ناک آوٹ کی بنا پر جیت لی تھی۔ یہ بھی باکسنگ کی ٹاپ فائٹس میں سے ایک ہے۔

12 جنوری 2009: رونالڈو نے 2008 میں فیفا کے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ فٹبال لیجنڈ پیلے سے وصول کیا تھا۔ یہ ان کا پہلا ایوارڈ تھا۔ وہ 2013، 2014 اور 2016 میں بھی یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں اور انہی سالوں میں بیلن ڈی اور بھی جیت چکے ہیں۔

رونالڈو 2008 کے سال کے بہترین کھلاڑی کی ٹرافی کے ہمراہ— فوٹو: رائٹرز
رونالڈو 2008 کے سال کے بہترین کھلاڑی کی ٹرافی کے ہمراہ— فوٹو: رائٹرز

12جنوری 1972: اندرا گاندھی کی پوتی اور سونیا گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی کی سالگرہ ہے۔ پریانکا گاندھی مبینہ طور پر ہندو ازم کی بجائے بدھ مت کی ماننے والی ہیں۔ ان کے دادا اندرا گاندھی کے شوہر فیروز گاندھی پارسی تھے۔ ان کے والد راجیو گاندھی بھی انڈیا کے وزیراعظم رہے ہیں جبکہ موجودہ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی ان کے بڑے بھائی ہیں۔

امریش پوری
امریش پوری

12 جنوری 2005: مشہور و بے مثال اداکار آپ ولن جناب امریش پوری کا یوم وفات ہے۔ اپنے 38 سالہ کیریئر میں انہوں نے 400 کے قریب فلموں میں کام کیا۔ ان کی بارعب آواز اور جاندار اداکاری کی وجہ سے شائقین انہیں بے پناہ پسند کرتے تھے۔ فلم مسٹر انڈیا میں ان کا ایک ڈائیلاگ "موگیمبو خوش ہوا " زبان زد عام ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Jan 12, 2017 08:38pm
جناب امریش پوری! کیا باقی جناب نہیں تھے اور امریش پوری تو واقعی ہی جناب تھے۔