پشاور:ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 9 زخمی

اپ ڈیٹ 31 جنوری 2017
دھماکے کا نشانہ بننے والی ایف سی کی گاڑی—۔ڈان نیوز
دھماکے کا نشانہ بننے والی ایف سی کی گاڑی—۔ڈان نیوز

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز سجاد خان کے مطابق پشاور کے چارسدہ روڈ پر تھانہ دودزئی کی حدود میں ایف سی کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے، جن میں 3 ایف سی اہلکار اور 6 عام شہری شامل ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا: بم دھماکے میں 8 ایف سی اہلکار زخمی

ملک بھر میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم پست کیے جانے کے باوجود صوبہ خیبر پختونخوا میں وقتاً فوقتاً دہشت گردی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

رواں ماہ 23 جنوری کو بھی ضلع ٹانک میں پیرا ملٹری فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 8 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں