کراچی میں 'قابل' کی نمائش

02 فروری 2017
فلم 'قابل' 25 جنوری کو سینما گھروں میں پیش کی گئی تھی — فوٹو/ فائل
فلم 'قابل' 25 جنوری کو سینما گھروں میں پیش کی گئی تھی — فوٹو/ فائل

بولی وڈ اداکار ہریتھک روشن کی فلم 'قابل' کی نمائش پاکستانی سینما گھروں میں ہوئی، جس کے ساتھ ہی طویل عرصے سے سینما میں بولی وڈ فلموں پر لگی پابندی کا اختتام بھی ہوگیا۔

فلم 'قابل' کراچی کے ایٹریم سینما میں گزشتہ رات 11 بجے نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

جب پاکستان میں فلم 'قابل' کی نمائش کی خبر ہریتھک روشن تک پہنچی تو انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے بھارتی فلموں کی درآمد کی اجازت دیدی

انہوں نے کہا کہ 'قابل آج رات کراچی میں ریلیز کردی گئی، ہندوستان سے اس فلم کو بےحد پیار ملا، امید ہے پاکستان میں بھی اسے اتنا ہی پسند کیا جائے'۔

فلم 'قابل' ایک تھرلر ایکشن کہانی پر مبنی ہے، جس میں ایک نابینا شخص اپنی اہلیہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا بدلہ لیتا ہے۔

سنجے گپتا کی ہدایات اور راکیش روشن کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہریتھک روشن کے ساتھ یامی گوتمی، رونت روئے اور روہت روئے نے اہم کردار ادا کیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث انڈین موشن پکچر پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں کے کام پر پابندی عائد کردی تھی، جس کے بعد پاکستان میں بھی سینما مالکان نے بولی وڈ فلموں کی نمائش سے انکار کرتے ہوئے ان پر پابندی لگائی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں