• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

'گوریلا چپس' 1 لاکھ ڈالر میں فروخت

شائع February 9, 2017

گزشتہ سال امریکا کے شہر سنسناٹی کے چڑیا گھر میں قتل کیے جانے والے گوریلا نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی تھی، اور اب ای بے ویب سائٹ پر اسی گوریلا کی طرح دکھائی دینے والا ایک 'چپس' خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

چیٹوز نامی چپس کے پیکٹ میں سے ایک ایسا چپس نکلا جو گوریلا سے مشابہہ تھا، جس کے بعد اس چپس کی آن لائن خرید و فروخت کی ویب سائٹ ای بے ویب سائٹ پر نیلامی کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ ہرام بی نامی 17 سالہ گوریلا کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا جب سنسناٹی چڑیا گھر میں گوریلا کے پنجرے میں ایک بچہ گرگیا تھا اور بچے کی جان بچانے کے لیے چڑیا گھر انتظامیہ کو نایاب نسل کے گوریلا کو ہلاک کرنا پڑا تھا۔

انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس چپس کی بولی کا آغاز 12 ڈالر سے کیا گیا۔

132 بولیوں کے بعد منگل (7 فروری) کو اس کی نیلام کا اختتام ہوا، جسے 1 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پنجرے میں بچہ گرنے پر گوریلا جان سے گیا

چیٹوز نے یہ اقدام گزشتہ سال قتل کیے جانے والے گوریلا کے باعث اٹھایا اور اس نیلامی کے بعد اسے خریدنے والے کو مکمل پیکٹ نہیں صرف وہی 'گوریلا چپس' دیا گیا۔

ڈیڑھ انچ کا یہ چپس ان افراد کے لیے اہم ہوسکتا ہے جنہیں انفرادی چیزیں اکھٹا کرنے کا شوق ہو۔

چپس سے مشابہہ گوریلا کی یہ تصویر گزشتہ سال پیش آنے والے واقعے کے بعد سے زیادہ مقبول ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق چپس خریدنے والے شخص کا کہنا تھا 'میں نے جیسے ہی چپس کا پیکٹ کھولا مجھے گوریلا جیسا یہ چپس نظر آیا، یہ کافی منفرد ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024