ملائیشیا میں تھائی پوزم کا منفرد تہوار

اپ ڈیٹ 09 فروری 2017

ملائیشیا میں مقیم ہندو برادری کے افراد سالانہ تھائی پوزم تہوار کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اس تہوار کے دوران زرد رنگ کے لباس میں ملبوس خواتین اور دلیرانہ کرتب دکھاتے مردوں کے ساتھ ساتھ رنگ اور روشنیاں ملائیشیا کی سڑکوں پر بکھری نظر آتی ہیں۔

'تھائی پوزم' دراصل دو الفاظ کا مجموعہ ہے، 'تھائی' سال کے ایک مخصوص مہینے کا نام ہے جبکہ 'پوزم' کے معنی ستارے کے ہیں، تامل ہندو عقیدے کے مطابق یہ ستارہ اس تہوار کے دوران سب سے زیادہ روشن ہوتا ہے۔

دیوتا موروگن اور دیوی پاروتی کی یاد میں منائے جانے والے اس تہوار میں ہندو مت کے ماننے والے ہزاروں افراد نے کوالالمپور کے مضافاتی علاقوں میں واقع بتو غاروں کا رخ کیا۔

کوالالمپور سے دودھ کے پیالوں اور کھوپرے کے ہمراہ 272 قدم کا فاصلہ ننگے پیر چلنے کے بعد آنے والا مقام، ملائیشیا میں مقیم تامل ہندو افراد کا اہم مذہبی مقام ہے، اس مقام تک پہنچنے کے دوران یہ افراد مختلف دھاتی اشیاء کو اپنے جسم سے لٹکائے عقیدت سے چلتے جاتے ہیں۔

عقیدت کے ساتھ ساتھ جسمانی سختی کا مظاہرہ بھی ان جلوسوں کی نشانی ہے۔

عقیدت مند بھاری دھاتی چیزوں کو اپنے ساتھ لے کر کولالمپور کے مضافاتی علاقوں کا سفر کرتے ہیں—فوٹو: رائٹرز

تھائی پوزم کا تہوار ہر سال جنوری/فروری کے ماہ میں منایا جاتا ہے—فوٹو: رائٹرز

مسلم اکثریتی ملک ملائیشیا میں تامل ہندوؤں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے—فوٹو: اے پی

مذہبی عقیدت کے ساتھ ساتھ عقیدت مند جسمانی سختی کا بھی مظاہرہ کرتے ہیں—فوٹو: رائٹرز

کئی عقیدت مند کرتب دکھاتے دکھاتے جذب کی حالت میں چلے جاتے ہیں—فوٹو: رائٹرز

کولالمپور کے مضافاتی علاقے میں واقعی مندر ان عقیدت مندوں کا اہم مذہبی مقام ہے جہاں تھائی پوزم کی عبادت ادا کی جاتی ہے—فوٹو: اے پی

دیوتی پاروتی کی یاد میں بڑی ریلیوں اور جلوسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے—فوٹو: رائٹرز

تہوار کے موقع پر خواتین زرد رنگ کے خصوصی ملبوسات زیب تن کرتی ہیں—فوٹو: اے پی

تہوار سے کئی روز قبل خواتین روزے بھی رکھتی ہیں اور خصوصی پوجا کا بھی اہتمام کرتی ہیں—فوٹو: اے پی

عقیدت مند بھاری دھاتی ماڈلز اٹھا کر دیوتا موروگن کی شیطان سے کامیابی کو یاد کرتے ہیں—فوٹو: رائٹرز

اس تہوار کا مقصد دیوتی پاروتی کی عظیم قربانی کو یاد کرنا اور اسے خراج تحسین پیش کرنا ہے—فوٹو: رائٹرز

تہوار کے جلوسوں میں عقیدت مند خصوصی رقص 'کوادی اتم' کا بھی مظاہرہ کرتے ہیں—فوٹو: رائٹرز