نامور موسیقار روبن گھوش کو بچھڑے ایک سال گزر گیا

14 فروری 2017
روبن گھوش کی اپنی اہلیہ  اداکارہ شبنم کے ہمراہ ایک یادگار تصویر— فوٹو/ فائل
روبن گھوش کی اپنی اہلیہ اداکارہ شبنم کے ہمراہ ایک یادگار تصویر— فوٹو/ فائل

برصغیر کے نامور موسیقار روبن گھوش کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال گزر گیا۔

روبن گھوش کا انتقال طویل علالت کے بعد 76 برس کی عمر میں گزشتہ سال 13 فروری کو ڈھاکا میں ہوا تھا۔

وہ پاکستان کی نامور فلم اداکارہ شبنم کے شوہر تھے، اس جوڑے کا شمار فلمی دنیا کی بہترین اور کامیاب جوڑیوں میں کیا جاتا رہا ہے۔

روبن اپنی اہلیہ شبنم کے ہمراہ 1996 میں بنگلہ دیش منتقل ہو گئے تھے اور تقریباً تیرہ برس بعد 2012 میں پاکستان واپس آئے۔

روبن گھوش نے 1961 میں بنگالی فلموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور 10 سال بعد مقبول فلم ’چندا‘ سے اردو فلموں میں شمولیت اختیار کی۔

’احساس‘، ’امنگ‘، ’چکوری‘، ’چاہت‘ ، ’شرافت‘، ’تلاش‘، ’بندش‘ جیسی کئی کامیاب فلموں کو روبن گھوش نے اپنی موسیقی سے سنوارا لیکن فلم 'آئینہ' نے انہیں مقبولیت کے آسمانوں پر پہنچا دیا.

روبن گھوش نے پاکستان میں آخری فلم ’جو ڈر گیا وہ مر گیا‘ کی موسیقی ترتیب دی تھی۔

انھیں پاکستان میں فلموں کے سب سے معتبر 6 نگار ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں