'اربوں ہاتھیوں کی زمین' پر انوکھا تہوار

18 فروری 2017

تھائی لینڈ کے ہمسایہ ملک لاؤس میں رنگ برنگے پھولوں اور آرائشی چیزیوں سے سجے سنورے ہاتھیوں نے پریڈ کا حصہ بن کر شہریوں کو محظوظ کیا۔

تاریخی طور پر 'اربوں ہاتھیوں کی زمین' کے نام سے پہچانے جانے والے لاؤس میں اب ہاتھیوں کی تعداد کم ہو کر صرف سیکڑوں تک محدود ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی ایشیائی ملک لاؤس میں ہونے والے اس انوکھے تہوار کے موقع پر 70 کے قریب ہاتھیوں نے دارالحکومت وینتیان کا رخ کیا۔

صوبے کے نائب گورنر کے مطابق ملک میں ہونے والے 11ویں سالانہ ہاتھی فیسٹیول کا انعقاد ہر بار کی طرح لوگوں کی توجہ کم ہوتی ان کی تعداد کی جانب دلانے اور تہذیب و روایات کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا۔

واضح رہے کہ لاؤس میں جنگلی ہاتھیوں کی تعداد میں ہونے والی کمی کی بڑی وجہ جنگلات کی کٹائی اور ہاتھی کے دانتوں کا حصول ہے۔

فیسٹیول میں شریک ہاتھیوں نے مختلف کرتب پیش کیے جن میں مصوری بھی شامل تھی —فوٹو: رائٹرز

لاؤس کو تاریخی طور پر اربوں ہاتھیوں کی زمین کے نام سے پکارا جاتا تھا —فوٹو: رائٹرز

جنگلات کی کٹائی اور ہاتھی دانت کا حصول کھلے ہاتھیوں کا شکار ان کی تعداد میں کمی کی اہم وجہ قرار دی جاتی ہے —فوٹو: رائٹرز

11ویں سالانہ فیسٹیول میں 70 کے قریب ہاتھی شریک تھے —فوٹو: رائٹرز

فیسٹیول کے دوران مختلف کرتب دکھا کر ہاتھیوں نے شائقین کو محظوظ کیا —فوٹو: رائٹرز

فیسٹیول میں شریک ہاتھیوں کو شوخ رنگوں کی آرائشی اشیاء اور پھولوں سے سجایا گیا تھا —فوٹو: رائٹرز

لاؤس کے شہری جوش و خروش سے ہر سال ہونے والے اس فیسٹیول کا حصہ بنتے ہیں —فوٹو: رائٹرز

حکام کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق لاؤس میں بچنے والے ہاتھیوں کی تعداد صرف چند سو ہے —فوٹو: رائٹرز

فیسٹیول کا حصہ بننے والے ہاتھیوں کو ان کے مہاوت کھلے پانی میں بھی لے کر گئے —فوٹو: رائٹرز