پی ایس ایل فائنل دبئی منتقل کیا جائے، بین ڈکٹ

اپ ڈیٹ 24 فروری 2017
انگلینڈ کے کرکٹر بین ڈکٹ—۔ڈان نیوز
انگلینڈ کے کرکٹر بین ڈکٹ—۔ڈان نیوز

دبئی: انگلینڈ کے کرکٹر بین ڈکٹ نے لاہور میں ہونے والے حالیہ دھماکے کے تناظر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل دوبارہ دبئی منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بین ڈکٹ، مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

انھوں نے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب گذشتہ 10 روز کے دوران لاہور میں دوسرا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

دھماکے کے بعد بین ڈکٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، 'لاہور دھماکے کے زخمیوں کے لیے بے شمار دعائیں، اب وقت ہے کہ پی ایس ایل فائنل کو دبئی میں کروایا جائے'۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں کے باوجود بھی پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل: شعیب غیرملکی کھلاڑیوں کو راضی کرنے میں مصروف

چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فرنچائزوں کے مالکان کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں۔


یہ خبر 24 فروری 2017 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں