اسلام آباد: حکومت نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نواز شریف اور ریاستی اداروں کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’پاناما کیس پر فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے بارے میں منفی مہم چلا کر سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف دنیا کے مقبول ترین وزیر اعظم بن چکے ہیں جبکہ مریم نواز پاکستانیوں کے دلوں میں راج کرتی ہیں۔‘

وزیر مملکت نے کہا کہ ’نواز شریف کی مخالفت پاکستان کی مخالفت ہے، ہم بھی ڈاکومنٹریاں بنا سکتے ہیں اور اداروں پر اثر انداز بھی ہوسکتے ہیں مگر ہم ایسا نہیں کریں گے، مخالفین جتنی مرضی سیاست کریں، جتنی منفی ڈاکومنٹریاں بنائیں، سپریم کورٹ کسی کی مرضی کے مطابق فیصلے نہیں کرتی بلکہ قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کیے جاتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ایسی مہم کے خلاف سائبر کرائم و دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی، تاہم اس کو سیاسی انتقام نہ سمجھا جائے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق جو بھی فیصلہ دے گی ہمیں قبول ہوگا۔

اس موقع پر دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ’پاناما کیس کا فیصلہ آنے سے قبل فیصلہ دینے کی مہم جاری ہے اور عوامی رائے پر اثر انداز ہونے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان تحریک انصاف بہت گری ہوئی اور منفی سیاست کر رہی ہے اور ادارے، پارلیمنٹ اور جمہوریت کوئی بھی ان کی زد سے نہیں بچا اور ڈنکے کی چوٹ پر ان کی بے عزتی کی جارہی ہے۔‘

تبصرے (5) بند ہیں

Abdul Rehman Baig Mar 13, 2017 08:33pm
its too hard to direct Supreme Court of Pakistan by social media or any other way.
MAlik USA Mar 13, 2017 08:49pm
sharm tumko hai - magar nahin aati
SHAFIQUE RAHIB KHAN Mar 13, 2017 09:22pm
The point is "did all of them really get a job and earning well abroad". I am living in Jeddah, I know so many pakistani came here on work visa and looking for a job since last year.
عدنان جداکر Mar 14, 2017 10:57am
کیا عدالتیں فیس بک دیکھ کر فیصلے دیتی ہیں؟ کیا پانامہ پیپرز پاکستان تحریک انصاف نے جاری کیے تھے؟ کیا بین القوامی میڈیا میں شریف خاندان کے خلاف خبریں عمران خان نے لگواءیں تھیں؟ نوشتہ دیوار پڑھا جاچکاہے ، جبھی اتنا واویلہ مچایا جا رہا ہے
hasan Mar 14, 2017 01:34pm
جب بھی کوئی انسان تباہی کے دہانے پر ہوتا ہےتوایسی ہی حرکتیں کرتا ہے۔ ان لوگوں کے جس طرح سے حواس باختہ ہیں ان کو بھی یقین ہوگیا ہے کہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ایک طرف یہ کہتے ہیں ہمارے پاس مینڈٹ ہے عوام ہمارے ساتھ ہیں ۔ بھائی سوشل میڈیا پہ جن بھوت نہیں ہیں یہیں عوام ہیں جو بقول آپ کے تمھارے ساتھ ہیں۔ اور نوازشریف صاحب پاکستان کے مقبول لیڈر ہیں اور عمران کو عوام نے مسترد کیا ہے۔ پھر خوف کس بات کا ہے۔ عوام اپنے مقبول لیڈر کی تعرفیں کرنگے اور عمران خان کو گالیاں دینگے۔ در اصل یہ ان کی اعتراف ہے کہ ۲۰۱۳ کا الیکشن فراڈ تھا عوام ان کے خلاف ہیں عوام کے اربوں روپے برباد کرکے ان کا میڈیا سیل بھی اس عوامی نفرت کو کاونٹر نہیں کر سکا اس لئیے یہ بوکھلا گئیے ہیں اور ایسی حرکتیں کرنا شروع کئیے ہیں لیکن یہ ان کا گلے پڑ جائے گا۔ اب نوے کی دہائی نہیں ہے کہ یہ عوام کی آواز کو دبا سکے گے۔ اور سب سے افسوس ترین بات یہ ہے کہ اپنے سیاسی مقاصد کے لئیے توہیں رسالت کو استعمال کرنا چاہتے ہیں جو کہ بہت افسوس ناک ہے۔