ملک میں 19 سال بعد چھٹی مردم شماری

اپ ڈیٹ 15 مارچ 2017

ملک بھر میں 19 سال کے بعد چھٹی مردم و خانہ شماری کا آغاز ہوگیا۔

چیف شماریات آصف باجوہ نے ڈان کو بتایا کہ شمار کنندہ عملے میں مختلف محکموں کے 1 لاکھ 18 ہزار افراد شامل ہیں جن میں پاکستان شماریات بیورو سے تعلق رکھنے والا عملہ بھی شریک ہے، جبکہ ان تمام افراد کو مردم شماری کے لیے خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ملک کے 63 اضلاع میں ہونے والی مردم شماری میں 1 لاکھ 75 ہزار فوجی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، جو شمار کرنے کے ساتھ ساتھ سروے کرنے والے عملے کو سیکیورٹی بھی فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے 63 اضلاع میں مردم شماری کا آغاز

خیال رہے کے مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 اپریل تک مکمل ہوجائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا جو 25 مئی تک جاری رہے گا۔

مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں 87 اضلاع کو شمار کیا جائے گا، جبکہ مردم شماری کی رپورٹس 2 ماہ میں مکمل کرلی جائیں گی۔

چیف شماریات کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری کے اصل پلان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

شمار کنندہ عملے میں مختلف محکموں کے 1 لاکھ 18 ہزار افراد شامل ہیں — فوٹو: اے پی

پاکستان بیورو آف شماریات کا نمائندہ کراچی میں شہریوں سے معلومات اکٹھی کر رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

شمار کنندہ کراچی میں ایک گھر سے تفصیلات اکٹھی کرنے کے بعد نشان لگا رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

شمار کنندہ عملے میں مختلف محکموں کے 1 لاکھ 18 ہزار افراد شامل ہیں — فوٹو: رائٹرز

پہلے مرحلے میں ملک کے 63 اضلاع میں مردم شماری ہوگی — فوٹو: اے ایف پی

شمار کنندہ گھر سے تفصیلات اکٹھی کرنے کے بعد نشان لگا رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

مردم شماری میں 1 لاکھ 75 ہزار فوجی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے — فوٹو: اے ایف پی

شمار کنندہ عملے کو مردم شماری کے لیے خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان بیورو آف شماریات کا نمائندہ کراچی میں شہری سے معلومات اکٹھی کر رہا ہے — فوٹو: رائٹرز

پاکستان بیورو آف شماریات کے ملازمین اسلام آباد میں موجود ہیڈکوارٹرز میں شہریوں کو ٹیلی فون کے ذریعے مدد فراہم کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی