اکثر کہا جاتا ہے کہ بچے اپنے والدین میں سے ہی کسی سے مشابہہ ہوتے ہیں، بولی وڈ میں بھی اکثر جوڑے ایسے ہیں، جن کے بچے بالکل ان کے بچپن کا عکس معلوم ہوتے ہیں۔

یہاں ایسی ہی چند تصاویر پیش کی جارہی ہیں، جنھیں دیکھ کر آپ اتفاق کیے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔

کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کا بیٹا تیمور

بولی وڈ اسٹارز کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کا بیٹا تیمور ابھی صرف چند ماہ کا ہے، لیکن کبھی بھی خبروں کی شہ سرخیوں سے آؤٹ نہیں ہوتا۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیمور بالکل اپنی والدہ کے بچپن سے مشابہت رکھتا ہے اور اس کا ثبوت یہ تصویر ہے۔

فوٹو/ بشکریہ انڈین ایکسپریس—۔
فوٹو/ بشکریہ انڈین ایکسپریس—۔

شاہد کپور اور میرا راجپوت کی بیٹی میشا کپور

کہا جاتا ہے کہ بولی وڈ اداکار شاہد کپور کی بیٹی میشا کپور بھی اپنے والد کے بچپن کا عکس دکھائی دیتی ہے، تصویر یہاں دیکھیں۔

فوٹو/ بشکریہ انڈین ایکسپریس—۔
فوٹو/ بشکریہ انڈین ایکسپریس—۔

شاہ رخ خان اور گوری کا بیٹا ابرام

شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ وہ بالکل کنگ خان کے بچپن کی عکاسی کرتے ہیں، آپ کا کیا خیال ہے؟

فوٹو/ بشکریہ انڈین ایکسپریس—۔
فوٹو/ بشکریہ انڈین ایکسپریس—۔

ایشوریہ اور ابھیشیک کی بیٹی آرادھیا

سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن اور اداکار ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا بچن بھی بالکل ویسی ہی نظر آتی ہیں، جیسے ان کے والد (ابھیشیک) بچپن میں نظر آتے تھے۔

فوٹو/ بشکریہ انڈین ایکسپریس—۔
فوٹو/ بشکریہ انڈین ایکسپریس—۔

عامر خان اور ان کا بیٹا آزاد

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بچپن اور ان کے صاحبزادے آزاد میں بھی بہت مشابہت دکھائی دیتی ہے، تصویر یہاں دیکھیں۔

فوٹو/ بشکریہ انڈین ایکسپریس—۔
فوٹو/ بشکریہ انڈین ایکسپریس—۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں