فیس بک کا یہ نقصان جانتے ہیں؟

19 مارچ 2017
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— اے پی فائل فوٹو
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— اے پی فائل فوٹو

کیا آپ مسلسل فیس بک کو چیک کرتے رہتے ہیں؟ اگر ہاں تو یہ عادت آپ کے دماغ کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ڈی پال یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا سائٹس جیسے فیس بک کو مسلسل چیک کرتے رہنا دماغ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اس کے نتیجے میں انسانی دماغ میں عدم توازن کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دماغ کے دو مختلف میکنزم اس عادت کے نتیجے میں متاثر ہوتے ہیں جن یں سے ایک خودکار اور ردعمل کا اظہار کرتا ہے جبکہ دوسرا رویوں کو کنٹرول اور دماغی افعال کو ریگولیٹ کرتا ہے۔

یہ دوسرا نظام لوگون کو بہتر رویے کو اپنانے اور اضطراب پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔

تاہم 341 طالبعلموں پر ہونے والی تھقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ فیس بک کا بہت زیادہ استعمال دماغ کے دونوں نظاموں پر منفی اثرات مرتب کرکے عدم توازن پیدا کتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ فیس بک کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوتی ہیں جس کے تتیجے میں طالبعلم امتحانات میں زیادہ اچھے نمبرز لیےن میں کامیاب نہیں ہوپاتے۔

اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل آف منیجمنٹ انفارمیشن سسٹمز میں شائع ہوئی۔

تبصرے (0) بند ہیں