کولڈ ڈرنکس دانتوں کے ساتھ کیا کرتی ہیں؟

19 مارچ 2017
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر تو آپ کو سافٹ ڈرنکس بہت زیادہ پسند ہے تو جان لیں کہ ان کا زیادہ استعمال دانتوں کی خوبصورتی ختم کرنے بلکہ انہیں بدنما بنانے کا باعث بنتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

سان ڈیاگو سے تعلق رکھنے والے ایک ڈنٹیسٹ ڈاکٹر ٹام بائیر مین نے اس حوالے ایک تجربہ کیا تھا۔

اس تجربے کے دوران انہوں نے 1950 کے اس نظریے کو آزمانا چاہتا تھا جس کے مطابق پندرہ دن تک کسی دانت کو مشروب میں ڈبونا ہی اس کو تباہ کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے بلکہ اس کو اکثر پینا دانتوں کے ٹوٹنے کا باعث بن سکتا ہے۔

ڈاکٹر ٹام نے عمر کی تیسری دہائی میں اپنا کچھ دانت نکلوائے تھے اور تجربے کے لیے انہیں استعمال کیا گیا۔

انہوں نے ایک دانت ایک انرجی ڈرنک میں ڈبو دیا جبکہ دوسرا ریگولر کوک کی بوتل ، تیسرا ڈائٹ مشروب جبکہ چوتھا پانی کے گلاس میں ڈال دیا۔

دو ہفتے بعد انہوں نے دانتوں کو باہر نکالا تو نتیجہ کچھ یہ رہا۔

ریگولر کوک میں رکھا گیا دانت بالکل بدل گیا جس کی شکل آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں، اسی طرح ڈائٹ مشروب میں رکھے گئے دانت کا یہ حال تو نہیں ہوا مگر اس پر بھی واضح داغ پڑ چکا تھا۔

فوٹو بشکریہ ڈاکٹر ٹام بائیرمین
فوٹو بشکریہ ڈاکٹر ٹام بائیرمین

تاہم سب سے برا حال انرجی ڈرنک میں ڈبوئے گئے دانت کا ہوا اور اس کے اوپر گلابی تہہ کے ساتھ سرخ رنگ جم گیا، جبکہ نچلا حصہ بھی بالکل بدل گیا۔

فوٹو بشکریہ ڈاکٹر ٹام بائیرمین
فوٹو بشکریہ ڈاکٹر ٹام بائیرمین

ڈاکٹر ٹام کا کہنا تھا کہ ان مشروبات میں شامل تیزابیت دانتوں کی سطح کو برباد کرنے کا باعث بنتی ہے جو کہ انسانی جسم کا مضبوط ترین حصہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان مشروبات کے نتیجے میں دانتوں کی سطح ختم ہوجاتی ہے جس سے درد اور حساسیت بڑھ جاتی ہے اور ان کے ٹوٹنے کا خطرہ بڑھا جاتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

ahmak adami Mar 20, 2017 03:39pm
these are highly acidic drinks with a pH range of 1.5 -2. High acid deforms everything you treat. The results are normal. Besides teeth, the drinks are harmful to every body part as they become part of our body within 10 minutes after drinking. We must not drink more than 300 ml a day, in any case, to keep ourselves healthy. It is recommended by physicians of very high caliber.