اسلام آباد: تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کی نئی سیکریٹری خارجہ کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وہ اس عہدے کو سنبھالنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں۔

اس سے قبل تہمینہ جنجوعہ جینیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔

ڈان نیوز کے مطابق تہمینہ جنجوعہ گزشتہ روز جینیوا سے اسلام آباد پہنچیں اور دفتر خارجہ میں اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالا۔

تہمینہ جنجوعہ کے نئے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد فرخ عالم کو جینیوا میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کردیا گیا جو جلد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے، فرخ عالم اس سے قبل جاپان میں پاکستانی سفیر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

1984 میں فارن سروس جوائن کرنے والی تہمینہ جنجوعہ کو سیکریٹری خارجہ کی پوسٹ کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا تھا۔

وہ دسمبر 2011 سے اکتوبر 2015 تک روم میں پاکستان کی سفیر کے عہدے پر تعینات رہیں، اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ میں بھی کئی اہم عہدوں پر فائز رہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں