پی ایس ایل ٹرافی اے پی ایس پشاور میں

اپ ڈیٹ 20 مارچ 2017
جاوید آفریدی نے اے پی ایس کے بچوں کے ساتھ ٹرافی کی تصاویر جاری کیں—فوٹو:جاوید آفریدی ٹویٹر
جاوید آفریدی نے اے پی ایس کے بچوں کے ساتھ ٹرافی کی تصاویر جاری کیں—فوٹو:جاوید آفریدی ٹویٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کی ٹرافی چمپیئن ٹیم پشاورزلمی کے آبائی علاقے کے دورے میں آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور پہنچ گئی۔

پشاورزلمی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی شکست دے کر چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

جاوید آفریدی نے اے پی ایس کے بچوں کے ساتھ ٹرافی کی تصاویر جاری کیں—فوٹو:جاوید آفریدی ٹویٹر
جاوید آفریدی نے اے پی ایس کے بچوں کے ساتھ ٹرافی کی تصاویر جاری کیں—فوٹو:جاوید آفریدی ٹویٹر

خیال رہے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہی پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اعلان کیا تھا کہ ان کی ٹیم اگر چمپیئن بنی تو ٹرافی کے ساتھ اے پی ایس کا دورہ کرے گی تاہم وہ خود تو پہنچے لیکن ٹیم قومی مصروفیات کے باعث یہاں نہیں پہنچ سکی۔

جاوید آفریدی نے اے پی ایس کے اساتذہ کے ساتھ ٹرافی کی تصاویر جاری کیں—فوٹو:جاوید آفریدی ٹویٹر
جاوید آفریدی نے اے پی ایس کے اساتذہ کے ساتھ ٹرافی کی تصاویر جاری کیں—فوٹو:جاوید آفریدی ٹویٹر

جاوید آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں اے پی ایس پہنچنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کے بچوں اور اساتذہ کے ساتھ تصاویر بھی جاری کیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل ٹرافی اس سے قبل خیبرپختونخوا کے تاریخی اور مختلف علاقوں کا دورہ کرچکی ہے۔

پی ایس ایل ٹرافی کے پی کے تاریخی مقامات کا دورہ کرچکی ہے—فوٹو:پشاورزلمی ٹویٹر
پی ایس ایل ٹرافی کے پی کے تاریخی مقامات کا دورہ کرچکی ہے—فوٹو:پشاورزلمی ٹویٹر

کے پی کے جن علاقوں میں ٹرافی پہنچی وہاں پر لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اور لوگوں نے ٹرافی کا بھرپور استقبال کیا۔

کے پی عوام میں ٹرافی کی آمد پر جوش و خروش تھا—فوٹو: جاوید آفریدی ٹویٹر
کے پی عوام میں ٹرافی کی آمد پر جوش و خروش تھا—فوٹو: جاوید آفریدی ٹویٹر

گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا سے بھی پشاورزلمی کے کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ ملاقات کی تھی جہاں گورنر نے ٹیم اور جاوید آفریدی کو مبارک باد دی۔

گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑز نے پشاورزلمی کی ٹیم کو مبارک باد دی—فوٹو:جاوید آفریدی ٹویٹر
گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑز نے پشاورزلمی کی ٹیم کو مبارک باد دی—فوٹو:جاوید آفریدی ٹویٹر

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ ضرورت پڑی تو فاٹا کی ٹیم کو پی ایس ایل میں شرکت کے لیے بھیج دیاجائے۔

پشاور کے عوام نے ٹرافی اور جاوید آفریدی کا بھرپور استقبال کیا—فوٹو:جاوید آفریدی
پشاور کے عوام نے ٹرافی اور جاوید آفریدی کا بھرپور استقبال کیا—فوٹو:جاوید آفریدی

خیال رہے کہ پشاورزلمی میں شامل چار غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی ہامی بھری تھی اور لاہور میں شاندار کھیل کے ذریعے ٹیم کو چمپیئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

پشاورزلمی نے عمران خان کی جانب سے غیرملکی کھلاڑیوں کو 'پھٹیچر' کا لفظ استعمال کرنے پر وزیراعلیٰ کے پی کی دعوت میں شرکت سے منع کیا تھا۔

مزید پڑھیں:پھٹیچر کہنے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی دعوت مسترد

ویسٹ انڈیز کے چمپیئن سابق کپتان ڈیرن سیمی، مارلن سیمیولز، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور کرس جارڈن لاہور آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں میں سرفہرست تھے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں 5 غیرملکی کھلاڑی شامل تھے۔

جاوید آفریدی نے اے پی ایس کے بچوں کے ساتھ ٹرافی کی تصاویر جاری کیں—فوٹو:جاوید آفریدی ٹویٹر
جاوید آفریدی نے اے پی ایس کے بچوں کے ساتھ ٹرافی کی تصاویر جاری کیں—فوٹو:جاوید آفریدی ٹویٹر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جنوبی افریقہ کے مورن وین ویک، ریادایمرٹس، بنگلہ دیش کے انعام الحق، زمبابوے کے شین اروائن اور ایلٹن چیگمبرا کو کیون پیٹرسن سمیت دیگر کھلاڑیوں کے انکار کے بعد ٹیم میں شامل کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں