پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 362 پوائنٹس (0.74 فیصد) اضافے کے بعد 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرتے ہوئے 49059.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر 9 کروڑ 40 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی کُل مالیت 7.22 ارب روپے رہی۔

385 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے 285 کے شیئرز میں اضافہ، 83 کی قدر میں کمی جبکہ 17 کی قدر میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ 3 کروڑ 60 لاکھ شیئرز خریدے و فروخت کیے گئے جبکہ عائشہ اسٹیل مل کے 2 کروڑ 56 لاکھ، پاور سیمنٹ کے ایک کروڑ 6 لاکھ، پاک ریفائنری کے ایک کروڑ 3 لاکھ اور ازگارڈ نائن کے 92 لاکھ 30 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں