'سب مل کے کہو پاکستان زندہ باد'

23 مارچ 2017
اداکارہ ماورا حسین اور حمزہ علی عباسی سمیت کئی ستاروں نے یوم پاکستان کی مبارکباد دی — فوٹو/ فائل
اداکارہ ماورا حسین اور حمزہ علی عباسی سمیت کئی ستاروں نے یوم پاکستان کی مبارکباد دی — فوٹو/ فائل

23 مارچ یوم پاکستان کا دن، جس کے آتے ہی نوجوانوں میں جوش و خروش ہوتا ہے۔

آج سے 77 سال قبل 1940ء کو اس دن لاہور کے منٹوپارک میں مسلم لیگ کے اجتماع میں تاریخی قرارداد پاکستان کی منظوری دی گئی جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔

مزید پڑھیں: یوم پاکستان: ’23 مارچ ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش دن‘

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کی عوام وطن عزیز سے اپنی اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں اور ایسے موقع پر پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتی۔

یوم پاکستان پر ٹی وی کے ستارے بھی بھر پور انداز سے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔

ان سب میں سب سے اول حمزہ علی عباسی رہے جن کی حب الوطنی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جوش بڑھا دینے والے پاکستان کے ملی نغمے

انہوں نے کہا 'پاکستان میرا گھر ہے، میں وعدہ کرتا ہوں یہاں کی ہر خوبی کا جشن مناؤں گا، پاکستان میں ہونے والی ہر غلط چیز کو بہتر کرنے کی کوشش کروں گا، 23 مارچ مبارک ہو'۔

گلوکار شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ 'سب ایک دوسرے کے لیے دعا کریں کہ ہم اپنے ملک کی عزت اور وقار کے لیے محنت کرسکیں اور ہم پاکستان کو بہتر بنا سکیں'۔

اداکارہ ماورا حسین نے ٹوئٹر پر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

علی رحمٰن خان نے سب کو یوم پاکستان کی مبارکباد دینے کے ساتھ ملک کی بہتری کے لیے دعا کی۔

تیز ترین باؤلر شعیب اختر نے ٹوئٹر پر اپنی حب الوطنی کا اظہار کیا۔

گلوکارہ عینی خالد نے یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے افواج پاکستان کو بھی سراہا۔

ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ نے پاکستان زندہ بعد کا نعرہ لگایا۔

اداکار فہد مصطفیٰ اور کھلاڑی شعیب ملک نے ایک خوبصورت نظم شیئر کی۔

اور ان سب میں طاہر شاہ کیسے پیچھے رہ جاتے؟ انہوں نے بھی پاکستان کی عوام کو اس دن کی مبارکباد پیش کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں