اس ہفتے 'انسیپشن' دیکھیں

24 مارچ 2017
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

سائنس فکشن تو وہی ہوتا ہے جس کا خیال بھی کسی نے بھی نہ کیا ہو مگر کئی بار ایسا کچھ فلموں میں نظر آجاتا ہے جس کو دیکھ کر یقین بھی نہیں آتا اور لگتا ہے کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے یعنی یقینی بے یقینی کی کیفت طاری رہتی ہے۔

اس ہفتے ہم جس فلم کا ذکر کرنے والے ہیں وہ بنیادی طور پر سائنس فکشن نہیں ہارر فلم کے طور پر تیار ہونی تھی مگر پھر اس کی کہانی کو بدل دیا گیا۔

اس ویک اینڈ پر کسی فلم کو دیکھنے کا ارادہ ہے تو کرسٹوفر نولان کی 'انسیپشن' آپ کو ضرور پسند آئے گی جو اکثر افراد کو کئی، کئی بار دیکھنے پر مجبور کردیتی ہے۔

خوابوں کو چرانے والے کرداروں پر مشتمل اس فلم کو کرسٹوفر نولان نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ لیونارڈو ڈی کیپریو نے مرکزی کردار ادا کیا۔

ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان نے بیٹ مین سیریز سے لوگوں کے دل و دماغ جیتے مگر ان کی حقیقی مہارت کا ثبوت 2010 کی یہ فلم ہے۔

ذہن گھما دینے والی اس سائنس فکشن فلم کو 21 ویں صدی کی اس زمرے میں سب سے بہترین کاوش بھی قرار دیا جاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ صرف سائنس فکشن ہی نہیں بلکہ ڈراما، تھرلر اور دیگر کیٹیگریز میں بھی شامل کی جاسکتی ہے۔

پلاٹ

اس کا دل لیونارڈو ڈی کیپرو کا کردار ڈوم کوب ہے جو اداروں کی معلومات چرانے میں مہارت رکھتا ہے مگر اس کی خاصیت لوگوں کے خوابوں میں گھس کر ان کے لاشعور سے رازوں کو چرانا ہے۔

اس خاصیت نے کارپوریٹ دنیا میں اس کی مانگ بڑھا دی مگر اس کی قیمت بھی اس چور کو ہر اس چیز کی صورت میں چکانا پڑی جس سے اسے محبت تھی۔

مگر پھر اسے دوبارہ اٹھنے کا موقع اس ملا جب اس بظاہر ایک ناممکن کام کی پیشکش کی یعنی کس یکے ذہن میں ایک آئیڈیا پلانٹ کرنا۔

اگر وہ کامیاب ہوتا تو یہ ایک مکمل جرم ہوتا مگر اس راہ میں اسے خطرناک دشمنوں کا ہر موڑ پر سامنا ہوا۔

اس فلم کی کہانی آپ کے ذہن کو دنگ کردے گی مگر پسند بھی ضرور آئے گی۔

اس فلم کو چار آسکر ایوارڈز سے نوازا گیا تھا مگر بہترین فلم کا اعزاز جیتنے میں ناکام رہی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں