معروف انڈین اداکارہ روینا ٹنڈن کافی عرصے سے کسی بولی وڈ فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر نہیں آئیں، لیکن اب وہ اپنی فلم 'ماتر' کے ساتھ واپسی کرنے جارہی ہیں۔

روینا ٹنڈن کی فلم 'ماتر' یعنی ماں ایک سنجیدہ کہانی پر مبنی فلم ہے، جس میں خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی جارہی ہے۔

اس فلم کا پہلا ٹیزر بھی ریلیز کردیا گیا، جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس فلم میں خواتین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور ریپ جیسے مسائل پیش کیے جائیں گے۔

اس ٹیزر میں ایک مقام پر 'لڑکے تو لڑکے ہوتے ہیں'، 'ہمیں اپنی خواتین کو جینز پہننے سے روکنا چاہیے'، '90 فیصد ریپ میں رضامندی شامل ہوتی ہے' جیسے جملوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

کچھ روز قبل اس فلم کا پہلا پوسٹر بھی سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا، جس میں روینا ٹنڈن کی تصویر پر مختلف زبانوں میں لفظ 'ماں' تحریر تھا۔

روینا ٹنڈن کی فلم 'ماتر' کی ہدایات اشتر سعید دے رہے ہیں، جو رواں سال 21 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ 42 سالہ روینا ٹنڈن آخری مرتبہ 2015 میں ہدایت کار انوراگ کشیپ کی فلم 'بومبے ویلوٹ' میں ایک مختصر کردار میں نظر آئی تھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں