بچوں کے آرام کیلئے آسٹریلیا میں کھلا سپا

25 مارچ 2017
فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام

مسکراتے ہوئے بچے کسے پسند نہیں ہوتے؟ ان کی خوشی اس دنیا کا ہر دکھ کم کردیتی ہے اور ان ہی ننھے منوں کو خوش رکھنے کے لیے آسٹریلیا میں دو خواتین نے مل کر ایک دلچسپ سپا کا آغاز کردیا، جہاں بچوں کو خوش رکھنے کے لیے ان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

انیتا یاپ اور کویتا کمار نے بے بی سپا پرتھ کا آغاز کیا، جہاں نونہالوں کو مساج دینے کے ساتھ ساتھ کئی دلچسپ انداز میں سکون پہنچایا جاتا۔

اس سپا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے صارفین دیوانے ہو رہے ہیں، جو ان بچوں کی ہنستی مسکراتی تصاویر دیکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

پرتھ کے اس سپا میں بچوں کو ہائڈرو تھراپی سیشنز دیئے جاتے، اس کے علاوہ ان کے آرام کے لیے ایک خاص پانی کے ٹب کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جہاں وہ سکون سے تیراکی کر سکیں۔

اس انسٹاگرام پیچ کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ اس سپا کے ذریعے ان پھول سے نازک بچوں کے بہترین جذبات دیکھیں گئے۔

کوئی کسی تصویر میں مسکراتے نظر آیا۔

تو کوئی کیمرے کو حیرانی سے دیکھتا رہا۔

پانی کے ٹب میں کچھ بچے نہایت سکون حاصل کرتے بھی نظر آئے۔

اس سپا میں بچوں کو مساج بھی دیا جاتا ہے، جو ان کی ہڈیوں کو مضبوط کرنے کے لیے کافی مفید ہے۔

والدین بھی اپنے بچوں کو اس سپا میں بھیجتے ہوئے کافی مطمئن نظر آئے۔

بچوں کی بہترین صحت کے لیے اس قسم کی سرگرمی ہونا، شاید ان کے سکون کے لیے کافی ضروری ہے اور امید ہے کہ پاکستان میں بھی اس قسم کے سپا کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں