پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی مندی کا رجحان جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 426.30 پوائنٹس (0.88 فیصد) پوائنٹس کمی کے بعد 47949 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کمرشل بینکس اور ٹیکسٹائل کمپنیوں کے کاروبار میں تیزی رہی جبکہ 100 انڈیکس 48 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گرگیا۔

دن بھر مجموعی طور پر 10 کروڑ 43 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مجموعی مالیت 7.25 ارب روپے رہی۔

363 کمپنیوں کے شیئرز کی لین دین ہوئی جن میں سے 84 کے شیئرز کی قدر میں اضافہ، 266 کی قدر میں کمی اور 13 کی قدر میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ 3 کروڑ 40 لاکھ شیئرز ازگارڈ نائن کے خریدے و فروخت کیے گئے جبکہ بینک آف پنجاب کے دو کروڑ 56 لاکھ، جہانگیر صدیقی کمپنی کے ایک کروڑ 99 لاکھ، کے الیکٹرک لمیٹڈ کے ایک کروڑ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کے 97 لاکھ 90 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا۔


تبصرے (0) بند ہیں