سام سنگ کی جانب سے 29 مارچ کو متعارف کرائے گئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز گلیکسی ایس 8 کو اب تک کا سام سنگ کا سب سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔

سام سنگ کے بقول 29 مارچ کو متعارف کرائی گئے گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کے فونز سے نئے عہد کا آغاز ہوا، ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین سام سنگ کی ان فونز کو اب تک کی سب سے بہترین فونز قرار دے رہے ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ سام سنگ گلیکسی ایس 8 پہلے سے موجود کمپنی کی موبائل فونز سے بہترین ہے، مگر ہم یہاں اس نئے فون کے 8 بہترین ترین فیچرز پیش کر رہے ہیں

1۔ گلیکسی ایس ایٹ کا انفنٹنی ڈسپلے 5.8 انچ ہے، مگر بیزل لیس ہونے کے باعث یہ دیکھنے میں عام سام سنگ یا گلیکسی ایس 7 جتنا ہی نظر آتا ہے, اچھوتے انداز کے ڈزائن اور خوبصورتی کے باعث یہ دیکھنے میں دوسرے موبائلز سے بہت مختلف نظر آتا ہے، جب کہ اسے بیک سائیڈ سے دیکھتے وقت احساس ہوتا کہ اس میں آئینہ لگا ہوا ہے، پلرباکسڈ کی وجہ سے اس میں وڈیوز دیکھتے وقت لگتا ہے کہ جیسے 6.2 انچ اسکرین پر وڈیو دیکھی جا رہے ہے۔

2۔ جیسا کہ گلیکسی 8 کی اسکرین انفنٹنی ہے، اور اس میں انگلی سے دبانے والا ہوم بٹن نہیں ہے، اس فون کا ہوم بٹن(مرکزی) بٹن بھی ورچوئل ہے، فون کو صرف ٹچ کے ذریعے ہی چلایا جا سکتا ہے، یہ فون ٹچ کے علاوہ فیس اسکریننگ کے ذریعے بھی چلے گا، جب کہ فون کے بیک پر کیمرے کے برابر ہے کیمرے کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک لینس موجود ہے۔

3- گلیکسی ایس 8 میں سام سنگ کے دیگر فونز کے مقابلے سیلفی بہت ہی اچھی لی جاسکتی ہے، کیوں کہ اس میں سیلفی کے لیے 8 میگا پکسل ڈوئل پکسل رئیر کیمرہ رکھا گیا ہے، جب کہ اس میں آٹو فوکس کا آپشن بھی رکھا گیا ہے۔

4- فیس اسکریننگ کا آپشن گزشتہ چند سال سے کئی اینڈرائڈ فونز اور لیپ ٹاپ میں استعمال کیا جا رہا ہے، تاہم سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ گلیکسی ایس 8 کا فیس اسکرینگ آپشن دوسرے موبائل سے تیز اور جلدی کام کرتا ہے۔

5۔ گلیکسی ایس 8 میں سام سنگ کمپنی نے بکس بے کا آپشن رکھا ہے، جو فون کے استعمال کو مکمل طور پر ورچوئل کرتا ہے، یہ ایک طرح کا سرچ انجن ہے، جو سام سنگ نے خود تیار کیا ہے، یہ سرچ انجن گوگل سے بھی مدد لے گا، اس آپشن کے باعث سام سنگ کے وچوئل ورژن کا استعمال کرتے ہوئے آپ موبائل فون کی اسکرین اپنے وائی فائی سے منسلک ٹی وی پر بھی چلاسکتے ہیں۔

6۔گلیکسی ایس 8 کو دوسروں سے منفرد کرنے والی ایک منفرد خاصیت یہ بھی ہے کہ اس موبائل کو لیپ ٹاپ کی طرح بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، یہ سہولت کاروباری اور سفر کرنے والے افراد کے لیے فائدہ مند ہوسکتی ہے۔

7۔ گلیکسی ایس 8 میں دیگر موبائلوں کے مقابلے میں ہیڈ فون جیک کہیں بہتر اور بڑا ہے، اس موبائل 3.5 میں ایم ایم کا ہیڈ فون جیک ہے، جو بظاہر ایک عام سی تبدیلی ہے، مگر یہ اپنے آپ میں ایک اچھی تبدیلی ہے۔

8۔ گلیکسی اس 8 کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کی بیٹری نہیں پھٹنے والی، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیٹری 8 مختلف مراحل سے گزارے جانے اور چیکنگ کیے جانے کے بعد تیار کی گئی، امید کرتے ہیں کہ سام سنگ کے اس نئے موبائل کی بیٹری نہیں پھٹے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں