لوئس کی بدولت ویسٹ انڈیز کی پہلی فتح

02 اپريل 2017

ایون لوئس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز پاکستان کو تیسرے ٹی20 میچ میں باآسانی سات وکٹ سے شکست دے دی۔

پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے کامران اکمل کے 48 اور بابر اعظم کے 43 رنز کی بدولت 138 رنز بنائے۔

اختتامی اوورز میں ویسٹ انڈین ٹیم کی عمدہ فیلڈنگ اور نپی تلی باؤلنگ کے سبب پاکستانی ٹیم زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہی۔

جواب میں ایون لوئس نے جارحانہ بیٹنگ سے میچ کو یکطرفہ بناتے ہوئے 31 گیندوں قبل ہی اپنی ٹیم میچ میں سات وکٹ کی شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

لوئس نے نو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 51 گیندوں پر 91 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

احمد شہزاد نے میچ کی پہلی گیند پر چوکا لگایا اور دوسری گیند پر سیمیول بدری کی وکٹ بن گئے— فوٹو: اے ایف پی

کامران اکمل نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 48 رنز بانئے— فوٹو: اے ایف پی

کیرون پولارڈ نے عمدہ کیچ لے کر وہاب ریاض کی اننگز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا— فوٹو: اے ایف پی

بابر اعظم نے کامران اکمل کے ساتھ تیسری وکٹ کیلئے 88 رنز کی شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ 43 رنز بھی بنائے— فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیمیول بدری دو وکتیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے

سہیل تنویر نے معمولی ہدف کے دفاع میں چیڈوک والٹن کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلے ہی اوور میں کامیاب دلا دی— فوٹو: اے ایف پی

وہاب ریاض ویسٹ انڈیز بلے باز مارلن سیمیولز کو آؤٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈین شائقین میچ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

مین آف دی میچ ایون لوئس نصف سنچری کی تکمیل پر شکر بجا لاتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

ایون لوئس نے سہیل تنویز کے ایک اوور میں تین چھکوں سمیت 24 رنز بٹورے اور مجموعی طور ہر 40 رنز دے کر پاکستان کے سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

ایون لوئس نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی