پاکستان کی ٹی20 سیریز میں فتح

03 اپريل 2017

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ٹی20 میچ میں نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 3-1 سے کامیابی حاصل کر لی۔

پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستانی باؤلرز خصوصاً حسن علی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو اچھے آغاز کے باوجود 124 رنز تک محدود کردیا۔

جواب میں بابر اعظم اور احمد شہزاد نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو نو وکٹ سے فتح دلانے کے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی 3-1 کی کامیابی سے ہمکنار کرا دیا۔

آخری ٹی20 میچ سے قبل پاکستانی دستے کا گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی

چوتھے ٹی20 سے قبل ویسٹ انڈین اسکواڈ کا گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی

چیڈوک والٹن نے ابتدا میں جارحانہ انداز اپنایا اور چار چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

چیڈوک والٹن کو آؤٹ کرنے پر عماد وسیم ساتھی کھلاڑی شاداب خان کو مبارکباد دیتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

مارلن سیمیولز کو باؤلڈ کرنے پر حسن علی جشن مناتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

سیریز میں پہلا میچ کھیلنے والے پاکستانی باؤلر رومان رئیس نے کیرون پولارڈ کی اہم وکٹ حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی

حسن علی ویسٹ انڈین بلے باز لینڈل سمنز کو رن آؤٹ کرتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

وہاب ریاض نے چار اوورز کے کوٹے میں 44 رنز دیے لیکن اپنی آخری گیند پر سنیل نارائن کو باؤلڈ کیا— فوٹو: اے ایف پی

کارلوس بریتھ ویٹ نے 24 گیندوں پر 37 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو بہتر مجموعے تک رسائی دلائی— فوٹو: اے ایف پی

کامران اکمل 20 رنز بنا کر پویلین لوٹے— فوٹو: اے ایف پی

احمد شہزاد نے 53 رنز کی فتح گر اننگز کھیل کر پاکستان کی ہداف تک رسائی میں اہم کردار ادا کیا— فوٹو: اے ایف پی