نوشہرہ: مسجد الحرام کے امام شیخ صالح بن محمد الطالب نے اسلام کو امن اور محبت کا دین قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآنی تعلیمات اور رسول اللہ ﷺ کی اسوہ حسنہ میں ہی فلاح ہے.

شیخ صالح بن محمد الطالب کا نوشہرہ میں خطبہ جمعہ کے دوران کہنا تھا کہ اس امت کو اللہ رب العزت نے بہترین امت بنایا ہے۔

شیخ صالح بن محمد الطالب کا کہنا تھا کہ اللہ کی وحدانیت پر یقین ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے، اللہ کے ہاں اس کا مقام بلند ہے جس میں تقویٰ زیادہ ہو، جبکہ قرآن ہمیں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنے اور فرقہ واریت میں نہ پڑنے کا حکم دیتا ہے۔

اس سے قبل سعودی وزیر مذہبی امور کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب دو حقیقی بھائیوں کی طرح ہیں۔

مزید پڑھیں: نائب امامِ کعبہ پشاور پہنچ گئے

صالح بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہو چکی ہے، جبکہ دنیا میں دہشت گردی اور فساد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مسجد الحرام کے امام شیخ صالح بن محمد الطالب، سعودی وزیر برائے مذہبی امور صالح بن عبدالعزیز الشیخ کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے گذشتہ روز پشاور پہنچے تھے۔

جے یو آئی ایف کی صد سالہ تقریبات کا آغاز جمعے سے خیبر پختونخوا کے ضلعے نوشہرہ میں ہوا ہے جو کہ 9 اپریل تک جاری رہیں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں