ہونڈا سٹی 2017 کیسی ہوگی؟

13 اپريل 2017
— فوٹو بشکریہ ہونڈا
— فوٹو بشکریہ ہونڈا

ہونڈا کی جانب سے جلد اپنی معروف گاڑی سٹی کا 2017 کا ورژن متعارف کرایا جارہا ہے۔

یہ بیشتر سیڈان گاڑیوں کے مقابلے میں سستی ہوتی ہے تاہم معیار، کارکردگی اور فیچرز کے لحاظ سے کافی مناسب ہوتی ہے۔

پروپاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کے بین الاقوامی ورژن اضافی فیچرز کے ساتھ اکثر پاکستان میں تاخیر سے پہنچتا ہے جبکہ اب سوزوکی سیاز ہونڈا سٹی کے لیے چیلنج بن سکتی ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں سٹی کا یہ نیا ماڈل دو ماہ قبل متعارف کرایا جاچکا ہے اور ڈیزائن اور فیچرز میں بہتری کی بناءپر اسے سراہا بھی گیا ہے۔

اس کے باہری ڈیزائن کو اپ ڈیٹ کرکے فل ایل ای ڈی ہیڈ لمپس اور ایل ای ڈی ڈے ٹائمز لائٹس کو دیا گیا ہے اور یہ پہلے کے مقابلے کچھ اسپورٹس نظر آتی ہے۔

اس گاڑی کی سب سے بڑی تبدیلی 6.8 انچ کے ٹچ اسکرین انٹرٹیننٹ سسٹم کی آمد ہے۔

پش اسٹارٹ بٹن کے اضافے سے گاڑی زیادہ محفوظ اور آٹومیٹک ہوگئی ہے۔

گاڑی میں 1.5 لیٹر آی وی ٹی وی سی فور سلینڈ 120 ہارس پاور انجن دیا گیا ہے، اس کے پٹرول ورژن والی گاڑی میں پانچ اسپیڈ مینوئل یا سات اسپیڈ سی وی ٹی ٹرانسمیشن دیئے گئے ہیں جبکہ ڈیزل ورژن میں چھ اسپیڈ مینوئل گئیر باکس ہیں۔

گاڑی کے تحفظ کے لیے ہونڈا نے وہیکل اسٹیبلیٹی اسسٹ کو اس کا حصہ بنایا ہے جبکہ آٹو میٹڈ کار کنٹرول فیچر بھی اس وقت فائدہ مند ہوتا ہے جب بریک کو اچانک لگایا جائے جس سے گاڑی سڑک پر لڑکھڑاتی نہیں۔

ہونڈا سٹی مینوئل چلانے پر 17.4 کلو میٹر جبکہ آٹو میٹک پر 18 کلو میٹر کا سفر ایک لیٹر ایندھن پر طے کرتی ہے۔

یہ گاڑی تین سے پانچ مختلف ورژن میں دستیب ہوگی اور ہر ایک میں کوئی نہ کوئی نیا فیچر دیا گیا ہے۔

ابھی پاکستان میں اس گاڑی کی دستیابی کے حوالے سے کمپنی نے کوئی اعلان تو نہیں کیا تاہم یہ بہت جلد فروخت کے لیے پیش کیے جانے کی توقع ہے اور اس کی قیمت 15 سے 18 لاکھ کے درمیان ہوسکتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں